پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں‌15 روپے تک کمی کا امکان، اوگرا نے ورکنگ پیپر تیار کر لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 23 جنوری 2016 15:56

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں‌15 روپے تک کمی کا امکان، اوگرا نے ورکنگ ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23 جنوری 2016ء) : ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ قیمتوں میں حیرت انگیز حس تک کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے،اوگرا نے عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں کمی کے بعد عوام کو بھی فائدہ پہنچانے کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ظاہر کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اوگرا حکام نے اس حوالے سے ورکنگ پیپر بھی تیار کر لیا ، جس کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پندرہ روپے تک کی کمی کا امکان ہے ۔ اوگرا حکام کے مطابق سمری میں ڈیزل کی قیمت میں پندرہ روپے،پٹرول کی قیمت میں دس روپے سینتیس پیسے ،ہائی اوکٹین کی قیمت میں نوروپے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں آٹھ روپے گیارہ پیسے کمی کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :