آئی سی سی نے نئی ٹی 20 پلیئرز رینکنگ جاری کر دی ، آفریدی کی باولنگ میں ایک درجہ ترقی

ہفتہ 23 جنوری 2016 16:17

آئی سی سی نے نئی ٹی 20 پلیئرز رینکنگ جاری کر دی ، آفریدی کی باولنگ میں ..

دبئی (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار23جنوری- 2016ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) نے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرے ٹی 20 میچ کے بعد نئی رینکنگز جاری کر دی ہیں ،بیٹنگ میں پاکستان کا کوئی بلے باز ٹاپ 10 میں شامل نہیں ہے جبکہ کپتان شاہد آفریدی باﺅلنگ میں ایک درجے بہتری کے بعد تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے جاری کی گئی رینکنگ کے مطابق بیٹنگ میں آسٹریلیا کے ایرون فنچ پہلے، بھارت کے کوہلی دوسرے، انگلینڈ کے ہیلز تیسرے، جنوبی افریقہ کے ڈوپلیسس چوتھے، نیوزی لینڈ کے گپٹل 5ویں ، کیوی کپتان کین ولیمسن پانچ درجے ترقی کے بعد چھٹے ،ویسٹ انڈیز کے کرس گیل 7ویں، زمبابوے کے مساکاڈزا 8ویں، یو اے ای کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی محمد شہزاد 9ویں اور سری لنکا کے کوشال پریرا دسویں نمبر پر ہیں ۔

(جاری ہے)

باﺅلنگ میں ویسٹ انڈیز کے لیگ سپنر سیمیول بدری پہلے ، بھارت کے ایشوین دوسرے، پاکستان کے شاہد آفریدی تیسرے، سری لنکا کے سینانایکے چوتھے، زمبابوے کے گریم کریمر پانچویں، آسٹریلیا کے مچل سٹارک چھٹے، سری لنکا کے لاستھ ملنگا ساتویں، نیوزی لینڈ کے میکلینیگھن آٹھویں، جنوبی افریقہ کے عمران طاہر نویں اور افغانستان کے زردان دسویں نمبر پر ہیں ۔

آل راﺅنڈرز کی فہرست میں بنگلہ دیش کے شکیب الحسن کا پہلا نمبر ہے ، پاکستان کے شاہد آفریدی دوسرے، آسٹریلیا کے شین واٹسن تیسرے، پاکستان کے محمد حفیظ چوتھے، سری لنکا کے میتھیوز پانچویں، ویسٹ انڈیز کے سیمیولز چھٹے، جنوبی افریقہ کے ڈومنی ساتویں، بھارت کے یووراج سنگھ آٹھویں، ویسٹ انڈیز کے براوو نویں اور آسٹریلیا کے میکسویل دسویں نمبر پر ہیں ۔