بالی وڈ میں لوگ مشہور ہونے کیلئے تنازعات کا سہارا لیتے ہیں،اجے دیو گن

ہفتہ 23 جنوری 2016 16:39

بالی وڈ میں لوگ مشہور ہونے کیلئے تنازعات کا سہارا لیتے ہیں،اجے دیو ..

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 جنوری۔2016ء) بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن کا کہنا ہے کہ فلم انڈسٹری میں غیر معروف لوگ مشہور ہونے کے لئے تنازعات بنا دیتے ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اجے دیوگن نے کہا کہ جب بھی کسی فلم کے خلاف کیس فائل کیا گیا تو زیادہ تر کیس ان لوگوں کی جانب سے دائر کئے گئے جن کا نام کسی نے پہلے کبھی سنا ہی نہیں، ان لوگوں نے تنازعہ شروع کیا اور وہ مشہور ہو گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ بعض اوقات تنازعہ مزید تنازعات کھڑے کرنے کے لئے بھی بنائے کئے جاتے ہیں، یہ میڈیا کی بھی ذمہ بنتی ہے کہ وہ چیزوں کو ٹھیک انداز میں سمجھے اور اپنا ذمہ دارانہ کردار ادا کرے۔

متعلقہ عنوان :