خورشید شاہ غیر جمہوری رویہ اختیار کئے ہوئے ہیں،ڈاکٹر زمرد یاسمین رانا
ہفتہ 23 جنوری 2016 16:43
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 جنوری۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ ن کی سابق رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر زمرد یاسمین رانا نے کہا ہے کہخورشید شاہ غیر جمہوری رویہ اختیار کئے ہوئے ہیں،انہیں وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے بھرپور جواب دیا ہے ،رانا تنویر حسین کا موقف اصولی اور وزنی ہے ،ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ خورشید شاہ ہمیشہ ہی جمہوریت کے خلاف سازشیں کرتے آئے ہیں وہ پیپلزپارٹی کے لئے خطرہ بنے ہوئے ہیں،آصف علی زرداری نے خورشید شاہ کو اپوزیشن لیڈر بنا پیپلزپارٹی کی روح سے بغاوت کی ہے ،پیلزپارٹی پہلے ہی سب کچھ کھوبیٹھی ہے اور اب خورشید شاہ ررہی سہی کسر نکال رہے ہیں ،انہوں نے کہاکہ عمران خان اور خورشید شاہ نے ہمیشہ جمہوریت کے خلاف سازشیں کی ہیں اور آمریت کا ساتھ دیا ہے ،عمران خان خیبرپختون خواہ میں بری طرح ناکا م ہوگئے ہیں وہ ملک کیا چلائیں گے،تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی پنجاب حکومت کی کارکردگی سے خوف زدہ ہے ،یہ دونوں جماعتیں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرسکی ہیں اور دوسری جماعتوں کو تنقید کا نشانہ بنا رہی ہیں،خورشید شاہ کو اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے ہٹایا جائے تاکہ جمہوری نظام بہتر انداز میں چل سکے ۔
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت خارج کردی
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
-
عوام بے خوابی سے بچنے کیلئے چائے کا بائیکاٹ کریں،عبد الرحیم جانو
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
-
لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
-
سرکاری لیبارٹریز نے ڈینگی مریضوں کی تشخیص بند کر دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.