پی ایم ڈی سی کی نئی انتظامیہ نے قومی امتحانی بورڈ میں بہتری کے لئے تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی

ہفتہ 23 جنوری 2016 16:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 جنوری۔2016ء) پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کی نئی انتظامیہ نے نیشنل ایگزامینیشن بورڈ ( این ای بی ) میں بہتر کے لئے تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینیٹل کونسل کے صدر پروفیسر ڈاکٹر شبیر لہری کا کہنا ہے کہ کونسل امتحانات میں مزید عملی کام کی شمولیت پر غور کر رہی ہے اور یہ کہ غیر ملکی گریجویشن کو کہا جائے گا کہ وہ ممتحن کے سامنے مریض کی تشخیص کریں اور علاج تجویز کریں ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی گریجویشن کو بغیر تصدیق کے رجسٹر کرنا انہیں موت کا لائسنس جاری کرنے کے برابر ہے واضح رہے کہ نیشنل ایگزمینیشن ان غیر ملکی میڈیکل طلبہ کے لئے پی ایم ڈی سی کی جانب سے کیا جاتا ہے جنہوں نے غیر ملکی یونیورسٹیوں سے گریجویشن کی ہو ۔ نیا امتحان شکایات کے بعد متعارف کروایا گیا ہے ۔