آئی سی سی نے ٹی 20 پلیئرز رینکنگ جاری کر دی، پاکستان کا کوئی بلے باز ٹاپ ٹین میں جگہ نہ بنا سکا،شاہد خان آفریدی باؤلنگ میں ایک درجے بہتری کے بعد تیسرے نمبر پر آ گئے

باؤلنگ میں ویسٹ انڈیز کے سیموئل بدری پہلے، بھارت کے ایشوین دوسرے، سری لنکا کے سینانیاکے چوتھے، زمبابوے کے کریمر پانچویں، آسٹریلیا کے مچل سٹارک چھٹے نمبر پر ،آل راؤنڈرز کی فہرست میں بنگلہ دیش کے شکیب الحسن کا پہلا نمبر ہے جبکہ پاکستان کے شاہد آفریدی دوسرے، آسٹریلیا کے شین واٹسن تیسرے پر براجمان

ہفتہ 23 جنوری 2016 17:28

آئی سی سی نے ٹی 20 پلیئرز رینکنگ جاری کر دی، پاکستان کا کوئی بلے باز ٹاپ ..

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 جنوری۔2016ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) نے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرے ٹی 20 میچ کے بعد نئی رینکنگز جاری کر دی ہیں جس کے مطابق بیٹنگ میں پاکستان کا کوئی بھی بلے باز ٹاپ ٹین میں شامل نہیں ہے جبکہ کپتان شاہد خان آفریدی باؤلنگ میں ایک درجے بہتری کے بعد تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے جاری کی گئی رینکنگ کے مطابق بیٹنگ میں آسٹریلیا کے ایرون فنچ پہلے، بھارت کے ویرات کوہلی دوسرے، انگلینڈ کے ایلکس ہیلز تیسرے، جنوبی افریقہ کے فاف ڈوپلیسس چوتھے، نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل پانچویں جبکہ نیوزی لینڈ ٹی 20 ٹیم کے کپتان کین ولیمسن پانچ درجے ترقی کے بعد پہلی بار چھٹے نمبر پر آئے ہیں۔

ویسٹ انڈیز کے کرس گیل ساتویں، زمبابوے کے مساکازا آٹھویں، یو اے ای کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی محمد شہزاد نویں اور سری لنکا کے پریرا دسویں نمبر پر ہیں۔

(جاری ہے)

باؤلنگ میں ویسٹ انڈیز کے سیموئل بدری پہلے، بھارت کے ایشوین دوسرے، پاکستان کے شاہد آفریدی تیسرے، سری لنکا کے سینانیاکے چوتھے، زمبابوے کے کریمر پانچویں، آسٹریلیا کے مچل سٹارک چھٹے، سری لنکا کے لاستھ ملنگا ساتویں، نیوزی لینڈ کے میکلیناگن آٹھویں، جنوبی افریقہ کے عمران طاہر نویں اور افغانستان کے زردان دسویں نمبر پر ہیں۔

آل راؤنڈرز کی فہرست میں بنگلہ دیش کے شکیب الحسن کا پہلا نمبر ہے جبکہ پاکستان کے شاہد آفریدی دوسرے، آسٹریلیا کے شین واٹسن تیسرے، پاکستان کے محمد حفیظ چوتھے، سری لنکا کے میتھیوز پانچویں، ویسٹ انڈیز کے سیمیولز چھٹے، جنوبی افریقہ کے ڈومنی ساتویں، بھارت کے یووراج سنگھ آٹھویں، ویسٹ انڈیز کے براوو نویں اور آسٹریلیا کے میکسویل دسویں نمبر پر ہیں۔ ۔