ٹی20 سیریز میں ناقص کارکردگی ، محمد عامر کی ون ڈے ٹیم میں شمولیت پر سوالیہ نشان لگ گیا
فاسٹ باؤلر کو اپنی جگہ بنانے کیلئے سخت محنت کی ضرورت ہے سلیکشن کمیٹی ون ڈے سیریز میں انکے انتخاب کیلئے مشکل میں پڑھ گئی
ہفتہ 23 جنوری 2016 17:28
ویلنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 جنوری۔2016ء) نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی 20 سیریز سے انٹرنیشنل کرکٹ میں بلند و بانگ دعوؤں کے ساتھ واپس لائے جانیوالے پاکستان ٹیم کے سزا یافتہ فاسٹ باؤلر محمد عامر نے ناقص کارکردگی کے باعث ون ڈے سیریز میں اپنی سلیکشن کے حوالے سے سلیکٹرز کو مشکل میں ڈال دیا ہے۔
(جاری ہے)
فرسٹ کلاس اور بنگلہ دیش پریمیر لیگ میں تباہ کن باؤلنگ کرنے والے محمد عامر بین الاقوامی کرکٹ میں اپنی واپسی کیلئے سلیکٹرز کو متوجہ کرنے میں تو کامیاب رہے تاہم وہ کیویز کے خلاف اپنی افادیت ثابت کرنے میں ناکام رہے۔
نوجوان فاسٹ باولر کو ٹیم میں سلیکٹ کرنے کے بعد ہیڈ کوچ وقار یونس ،چیف سلیلکٹر ہارون رشید اور کپتان شاہد آفریدی بار ہا یہ کہتے ہوئے نظر آئے کہ ان کی واپسی سے باؤلنگ اٹیک مضبوط ہوگا تاہم حالیہ سیریز سے یہ بات واضح ہوگئی کہ نوجوان فاسٹ باؤلر کو اپنی جگہ بنانے کیلئے سخت محنت کی ضرورت ہے۔ عامر نیوزی لینڈ کے خلاف تین میچز کی سیریز میں مجموعی طورپر صرف ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے جس کے بعد انکی حالیہ کارکردگی کے سبب سلیکشن کمیٹی ون ڈے سیریز میں انکے انتخاب کیلئے متذبذب ہے۔ ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
عامر خان کاباکسنگ کے حوالے سے غیر سنجیدگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے ملک میں باکسنگ کی دگرگوں حالت پر مایوسی کا اظہار
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،27اپریل کو مزید 6 میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.