مونٹی کارلو ریلی کے دوسرے روز، تین بار کے ورلڈ چیمپئن ،سیبسیچن اوگیور کو برتری حاصل ہوگئی

ہفتہ 23 جنوری 2016 17:37

مونٹی کارلو ریلی کے دوسرے روز، تین بار کے ورلڈ چیمپئن ،سیبسیچن اوگیور ..

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 جنوری۔2016ء)فرانس میں ان دنوں سب ہی سردی کے مزے اڑا رہے ہیں ،برف سے ڈھکی ہوئی پہاڑیوں اور دلفریب منظر سب ہی کے لئے کشش کا باعث ہیں ،ایسے ہی خوبصورت نظاروں کے ساتھ وہاں جاری ہے مونٹی کارلو ریلی ،جس میں شریک ڈرائیورز ایک دوسرے پر بازی لے جانے کی کوششوں میں بھرپور مصروف ہیں۔

(جاری ہے)

فرینچ الپس کے درمیان ہونے والی اس ریلی کا پہلا مرحلہ فرانس کے سیبسچن اوگیور کے نام رہا ،برطانیہ کے کرس میکے دوسرے اور فن لینڈ کے جیری میٹی لٹوالا تیسرے نمبر پر رہے۔ ۔