بلائنڈ ٹی20 ایشیا کپ کا تاج کس کے سر سجے گا

فیصلہ آج روایتی حریف پاکستان بھارت کے درمیان فائنل میں ہوگا

ہفتہ 23 جنوری 2016 17:37

بلائنڈ ٹی20 ایشیا کپ کا تاج کس کے سر سجے گا

نئی دلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 جنوری۔2016ء) بلائنڈ ٹی20 ایشیا کپ کا فائنل کل اتوار کو روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

پورے ایونٹ میں ناقابل شکست رہنے والی پاکستان ٹیم اتوار کو بھارت کیخلاف ٹرافی کی جنگ لڑے گی۔دونوں ٹیموں کے درمیان میچ جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے دس بجے شروع ہوگا۔دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک 12 ٹی ٹونٹی میچز کھیلے گئے ہیں8 میچز پاکستان جبکہ 4میچز میں کامیابی بھارت کے نام رہی ہے۔ ۔

متعلقہ عنوان :