خورشید شاہ غیر جمہوری رویہ اختیار کئے ہوئے ہیں،ڈاکٹر زمرد یاسمین رانا

ہفتہ 23 جنوری 2016 17:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 جنوری۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ ن کی سابق رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر زمرد یاسمین رانا نے کہا ہے کہ خورشید شاہ غیر جمہوری رویہ اختیار کئے ہوئے ہیں،انہیں وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے بھرپور جواب دیا ہے ،رانا تنویر حسین کا موقف اصولی اور وزنی ہے ،ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ خورشید شاہ ہمیشہ ہی جمہوریت کے خلاف سازشیں کرتے آئے ہیں وہ پیپلزپارٹی کے لئے خطرہ بنے ہوئے ہیں،آصف علی زرداری نے خورشید شاہ کو اپوزیشن لیڈر بنا پیپلزپارٹی کی روح سے بغاوت کی ہے ،پیلزپارٹی پہلے ہی سب کچھ کھوبیٹھی ہے اور اب خورشید شاہ ررہی سہی کسر نکال رہے ہیں ،انہوں نے کہاکہ عمران خان اور خورشید شاہ نے ہمیشہ جمہوریت کے خلاف سازشیں کی ہیں اور آمریت کا ساتھ دیا ہے ،عمران خان خیبرپختون خواہ میں بری طرح ناکا م ہوگئے ہیں وہ ملک کیا چلائیں گے،تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی پنجاب حکومت کی کارکردگی سے خوف زدہ ہے ،یہ دونوں جماعتیں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرسکی ہیں اور دوسری جماعتوں کو تنقید کا نشانہ بنا رہی ہیں،خورشید شاہ کو اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے ہٹایا جائے تاکہ جمہوری نظام بہتر انداز میں چل سکے ۔