صاحبزادہ حامد رضا عالمی امن کانفرنس میں شرکت کیلئے ملائشیا پہنچ گئے

ہفتہ 23 جنوری 2016 17:49

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 جنوری۔2016ء)سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ محمد حامد رضا عالمی امن کانفرنس میں شرکت کے لیے ملائشیا پہنچ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

صاحبزادہ محمد حامد رضا ملائشیا میں قیام کے دوران خصوصی دعوت پر کوا لالمپومیں عالمی امن کانفرنس میں شرکت کریں گے اور 28 جنوری کو ملائشیا کا دورہ مکمل کر کے وطن واپس پہنچیں گے۔ وہ اپنے دورے کے دوران 24 جنوری کو ملائشیا میں ہونے والی عالمی امن کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کریں گے۔