پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر منظور وٹو نے پنجاب حکومت کے لوکل گورنمنٹ آرڈیننس کو لاہورہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا

ہفتہ 23 جنوری 2016 17:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 جنوری۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو نے پنجاب حکومت کے لوکل گورنمنٹ آرڈیننس کو لاہورہائیکورٹ میں چیلنج کر دیاہے انہوں کی یہ رٹ سردار لطیف خان کھوسہ نے دائر کی ہے میاں منظوراحمد وٹو نے موقف اختیار کیا ہے کہ یہ آرڈیننس اُس وقت آیا ہے جب سپیشل سیٹوں کا نوٹیفیکیشن بھی ہو چکا ہے اور نومینیشن پیپر آنے کے علاوہ کاغذات نامزدگی بھی داخل ہو چکے ہیں اس آرڈیننس سے حکمرانوں کی بدنیتی شامل ہے انہوں نے کہا کہ قانون دان، دانشوروں کے علاوہ عام لوگ اور بلدیاتی نظام کو سمجھنے والے اس آرڈیننس کو سمجھنے سے قاصر ہیں اس آرڈیننس سے آزاد ممبران کے حق رائے دہی کو غصب کیا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ مذکورہ آرڈیننس کے آنے کے بعد الیکشن کمیشن کے پاس سپیشل سیٹوں کے شیڈول کو تبدیل کرنے کے سوا کوئی راستہ نہیں ہے انہوں نے مطالبہ کیا ہے اس آرڈیننس کو فلفور واپس لینا چاہیے تاکہ الیکشن شیڈول متاثر نہ ہو۔

متعلقہ عنوان :