2016ء میں شادی کر لوں گی ، عمران خان والد کی طرح ہیں ان سے شادی نہیں کرسکتی‘ اداکارہ میرا
جوڈیشل مجسٹریٹ نے اداکارہ میرا کا کیس خاتون جج عظمی سرتاج کی عدالت میں منتقل کردیا ،آئندہ اس کیس کی سماعت خاتون جج کرینگی
ہفتہ 23 جنوری 2016 18:01
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 جنوری۔2016ء) لولی وڈ اداکارہ میرا نے ایک بار پھر شادی کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اسی سال شادی کر لیں گی لیکن عمران خان ان کے والد کی طرح ہیں اور وہ ان سے شادی نہیں کرسکتیں ، شوبز انڈسٹری میں میری اپنی پہچان ہے، کسی کو کاپی نہیں کرتی بلکہ لوگ مجھے کاپی کرتے ہیں۔ نکاح پر نکاح کیس کے سلسلے میں کینٹ کچہری آمد پر نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ میرا کا کہنا تھا کہ عمران خان اور ان کی عمر میں زمین آسمان کا فرق ہے اور اگر پی ٹی آئی چیئرمین نے پیشکش بھی کی تب بھی وہ شادی نہیں کریں گی۔
عمران خان کی پارٹی کو اس وقت جوائن کرسکتی ہوں اگر عمران خان مجھے ایک بیٹی کی حیثیت سے شمولیت کی دعوت دیں۔ یاد رہے کہ صرف ایک سال اور 3ماہ قبل ہی میرا نے کہا تھا کہ عمران خان بہت وجیہہ شخصیت کے مالک ہیں اور اگر وہ مجھے شادی کی پیشکش کریں گے تو میں فوری حامی بھرلوں گی۔(جاری ہے)
کورٹ میں پیشی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ میرا نے 2016ء کو اپنی شادی کا سال بھی قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اسی سال شادی کر لیں گی۔
اداکارہ میرا کا کہنا تھا کہ شوبز انڈسٹری میں میری اپنی پہچان ہے، کسی کو کاپی نہیں کرتی بلکہ لوگ مجھے کاپی کرتے ہیں۔ میں نے کوئی خفیہ شادی نہیں کی لیکن اسی سال شادی کر لوں گی اور جب بھی شادی کروں گی تو سب کو بتا کر کروں گی۔دوسری جانب میرا کے خلاف نکاح پر نکاح کیس کی سماعت کینٹ کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ کینٹ مدثر اقبال کھوکھر کی عدالت میں ہوئی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نے اداکارہ میرا کا کیس خاتون جج عظمی سرتاج کی عدالت میں منتقل کردیا اور آئندہ اس کیس کی سماعت خاتون جج کریں گی۔ سماعت کے بعد اداکارہ کے ہمراہ موجود ان کے وکیل نے میڈیا کو بتایا کہ میرا کے مبینہ شوہر عتیق الرحمن عدالت میں پیش نہیں ہوئے،ان کا کہنا تھا کہ ان کی موکلہ کو بدنام کرنے کے لیے ایسے اوچھے ہتھکنڈے اپنائے جارہے ہیں۔میرا کے سابق شوہر عتیق الرحمن نے اداکارہ کے خلاف نکاح پر نکاح کرنے کا مقدمہ دائر کررکھا ہے، ان کا موقف ہے کہ میرا نے ان کے نکاح میں ہونے کے باوجود کپتان نوید کے ساتھ شادی کی۔مزید قومی خبریں
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ
-
ای بائیکس پورٹل کے ذریعے 1 لاکھ سے زائد طلبہ نے رجسٹریشن کروالی
-
پتوکی،مسلح ملزمان 22سالہ لڑکی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے فرار
-
سعد رفیق کا اپنی پرانی تقریر ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان
-
راولپنڈی ،چوری کی وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5لاکھ 42ہزار سے متجاوز
-
ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
-
لاہور : بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 46 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے
-
صوبائی وزیر صحت کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا سینڈیکیٹ اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.