لاہور،شراب فروشوں کیخلاف آپریشن،متعدد گرفتار،کئی لیٹر شراب برآمد

ہفتہ 23 جنوری 2016 18:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 جنوری۔2016ء) شراب فروشوں کے خلاف جاری آپریشن کے نتیجہ میں متعدد افراد کو گرفتار کرکے انکے قبضہ سے کئی لیٹر شراب برآمد کرکے ان کے خلاف مقدمات درج کردیئے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گذشتہ دنوں زہریلی شراب پینے سے ہونے والی درجن سے زائد ہلاکتوں کے بعد پولیس نے جمعہ اورہفتہ کی درمیانی شب سرچ آپریشن کرکے 23شراب فروشوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے کئی لیٹر شراب برآمد کرکے حوالات میں بند کردیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق گذشتہ دنوں کاہنہ ، نشتر کالونی سمیت دیگر علاقوں میں زہریلی شراب پینے سے ہونے والی ہلاکتوں کے بعد کیپٹل سٹی پولیس آفیسر نے شراب فروشوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیا جس پر پولیس نے عملد رآمد کرتے ہوئے جمعہ اورہفتہ کی درمیانی شب سرچ آپریشن کرکے شراب اور شراب فروخت کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمات درج کرلیے

متعلقہ عنوان :