7ہزار پانچ سو روپے والے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 2 فروری کو منعقد ہوگی

ہفتہ 23 جنوری 2016 18:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 جنوری۔2016ء) رواں سال کے دوسرے مہینے کے آغاز پر ایک ہی دن میں انعامی بانڈز کی دو قرعہ اندازیاں ہونگی جس میں پہلی قرعہ اندازی7500 روپے والے قومی انعامی بانڈز کی ہوگی یہ مجموعی طور پر 65 ویں قرعہ اندازی ہے ۔

(جاری ہے)

7500 روپے والے قومی انعامی بانڈز کا پہلا انعام 1 کروڑ 50 لاکھ‘ دوسرا انعام 50 لاکھ کے 3 انعامات‘ جبکہ تیسرا انعام 93000 روپے کے 1696 انعامات خوش نصیبوں میں تقسیم کئے جائینگے۔یاد رہے کہ 25000 والے بانڈز کی 16 ویں قرعہ اندازی بھی دو فروری کو ہی ہوگی ہے

متعلقہ عنوان :