سٹیفن کک ڈیبیو ٹیسٹ سنچری بنانے والے جنوبی افریقہ کے چھٹے اور دنیا کے سویں بلے باز بن گئے

ہفتہ 23 جنوری 2016 18:54

سٹیفن کک ڈیبیو ٹیسٹ سنچری بنانے والے جنوبی افریقہ کے چھٹے اور دنیا ..

سینچورین ۔ 23 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔23 جنوری۔2016ء) جنوبی افریقن ٹیم کے اوپننگ بلے باز سٹیفن کک نے انگلینڈ کے خلاف چوتھے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں شاندار سنچری جڑ دی، اس کے ساتھ ہی کک ڈیبیو ٹیسٹ سنچری بنانے والے جنوبی افریقہ کے چھٹے اور دنیا کے سویں بلے باز بن گئے۔

(جاری ہے)

کک سے قبل اینڈریوہڈسن، جیکس روڈلف، الویروپیٹرسن، فاف ڈوپلیسی اور سٹائن وان زائل کو پروٹیز کی جانب سے ڈیبیو ٹیسٹ سنچری بنانے کا اعزاز حاصل ہے۔

جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کے خلاف شروع ہونے والے چوتھے اور آخری ٹیسٹ میچ میں سٹیفن کک کو ٹیسٹ کیپ پہنائی، انہوں نے ڈٹ کر انگلش باؤلرز کا مقابلہ کیا اور شاندار سنچری بنا کر اپنی سلیکشن کو درست ثابت کر دکھایا، کک ڈیبیو ٹیسٹ میں سنچری بنانے والے جنوبی افریقہ کے چھٹے اور دنیا کے سویں بلے باز بن گئے ہیں۔ کک 115 رنز کی دلکش اننگز کھیلنے کے بعد ووکس کی گیند پر بولڈ ہوئے۔

متعلقہ عنوان :