سٹیفن کک ڈیبیو ٹیسٹ سنچری بنانے والے چوتھے عمررسیدہ پلیئر بن گئے

ہفتہ 23 جنوری 2016 18:54

سٹیفن کک ڈیبیو ٹیسٹ سنچری بنانے والے چوتھے عمررسیدہ پلیئر بن گئے

سینچورین ۔ 23 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔23 جنوری۔2016ء) جنوبی افریقہ کے اوپننگ بلے باز سٹیفن کک ڈیبیو ٹیسٹ سنچری بنانے والے چوتھے عمررسیدہ پلیئر بن گئے۔ کک نے انگلینڈ کے خلاف چوتھے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں سنچری بنا کر یہ کارنامہ انجام دیا۔

(جاری ہے)

ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ڈیبیو ٹیسٹ سنچری بنانے والے عمررسیدہ بلے باز ہونے کا اعزاز آسٹریلیا کے ایڈم ووجز کو حاصل ہے جنہوں نے 35 برس اور 242 دن کی عمر میں سنچری بنائی تھی، ڈیوڈ ہگٹن 35 برس اور 117 دن کے ساتھ دوسرے اور انگلینڈ کے سٹیورٹ گریفتھ 33 سال اور 240 دن کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

کک نے انگلینڈ کے خلاف چوتھے ٹیسٹ میں 33 برس اور 54 دن کی عمر میں ڈیبیو کیا اور کیریئر کے پہلے ہی میچ میں سنچری بنانے کا اعزاز اپنے نام کیا۔

متعلقہ عنوان :