ڈسٹرکٹ انٹر کلبز کرکٹ ٹورنامنٹ میں ماجد شاہ سرکار کلب اور لکی سٹارز نے سیمی فائنلز تک رسائی حاصل کر لی

ہفتہ 23 جنوری 2016 19:03

ڈسٹرکٹ انٹر کلبز کرکٹ ٹورنامنٹ میں ماجد شاہ سرکار کلب اور لکی سٹارز ..

ہری پور۔ 23 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔23 جنوری۔2016ء) ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام ایچ سی اے گراؤنڈ پر جاری ڈسٹرکٹ انٹر کلبز کرکٹ ٹورنامنٹ کے مزید دو کوارٹر فائنلز کا فیصلہ ہو گیا ہے جس میں ماجد شاہ سرکار کلب نے اتمان کھلابٹ اور لکی سٹارز نے فرینڈز کلب کو شکست دیکر ٹورنامنٹ کے سیمی فائنلز میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری شوکت عزیز کے مطابق پہلے کوارٹر فائنل میں اتمان کھلابٹ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 30 اوورز میں 121 رنز سکور کئے جس میں مہر نواز 50 اور اویس 27 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ ماجد شاہ سرکار کی طرف سے قیوم، شہباز اور اعزاز نے عمدہ باؤلنگ کرتے ہوئے3,3 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں ماجد شاہ سرکار نے مطلوبہ ہدف 9 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ انٹر کلبز ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کر لیا جس میں رانا وسیم 34، ساجد رشید23 اور قیوم نے17 رنز سکور کئے جبکہ اتمان کھلابٹ کی طرف سے رمیض نے 4 اور عزیر نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

(جاری ہے)

ادھر دوسرے کوارٹر فائنل میں فرینڈز کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 30 اوورز میں 172 رنز سکور کئے جس میں مبشر 43، سعید 53 اور وسیم خان 50 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ لکی سٹار کی طرف سے واجد نے3 اور عدنان نے 4وکٹیں حاصل کیں ۔جس کے جواب میں لکی سٹار نے مطلوبہ ہدف 9 وکٹوں کے نقصان پر پوراکر کے ڈسٹرکٹ انٹر کلبز ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کر لی جس میں ڈاکٹر اکرم 40 ساجد زریں 31 اور ضیاء 27 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ فرینڈز کلب کی طرف سے سمیع، داؤد محمد اور خیال محمد نے2,2وکٹیں حاصل کیں۔

متعلقہ عنوان :