بدین، بلدیاتی انتخابات، ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کاحکومت پردھاندلی کا الزام

ہفتہ 23 جنوری 2016 19:12

بدین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 جنوری۔2016ء) سابق اسپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے سندھ حکومت پردھاندلی کا الزام عائد کرتے ہوئے مطالبہ کیاہے کہ کڑیا گھوڑ میں بیلٹ بک گم ہونے پر الیکشن کمیشن بے ضابطگیوں کا نوٹس لے۔

(جاری ہے)

سابق اسپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا نے ہفتہ کومیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بدین میں ہونے والے بلدیاتی ضمنی انتخابات کے موقع پر کڑیا گھوڑ میں بیلٹ بک گم ہونے پرالیکشن کمیشن نوٹس لیے۔ انہوں نے کہاکہ گم ہونے والی بیلٹ بک ہمارے خلاف استعمال ہوسکتی ہے۔ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہاکہ حکومتی احکامات پر مختلف مقامات پر پولنگ تاخیر سے شروع کی گئی اور پولنگ کو سست روی سے چلایا گیا۔