کراچی آپریشن میں بلاتفریق کاروائیاں جاری ہیں، منطقی انجام تک پہنچ کر رہے گا: ڈی جی رینجرز سندھ بلال اکبر

muhammad ali محمد علی ہفتہ 23 جنوری 2016 19:16

کراچی آپریشن میں بلاتفریق کاروائیاں جاری ہیں، منطقی انجام تک پہنچ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23 جنوری 2016ء) ڈی جی رینجرز سندھ بلال اکبر کا کہنا ہے کہ کراچی آپریشن منطقی انجام تک پہنچ کر رہے گا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی جی رینجرز سندھ بلال اکبر کی جانب سے کراچی آپریشن کے حوالے سے اہم اعلان سامنے آیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈی جی رینجرز سندھ کا کہنا ہے کہ کراچی آپریشن میں بلاتفریق کاروائیاں جاری ہیں۔ آپریشن کی کامیابی کیلئے عوام کی جانب سے بھرپور تعاون کیا جا رہا ہے۔ آپریشن کسی سمجھوتے کی نظر نہیں ہو گا۔ آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچا کر رہیں گے۔