پنجاب یونیورسٹی آسا وفد کی اورنج ٹرین متاثرین کے ہمراہ خواجہ احمد حسان سے ملاقات

یونیورسٹی کے 35پلاٹس اور 2گھروں کے مالک اساتذہ کو آئندہ ہفتے مکمل ادائیگی کر دی جائے گی،ملاقات میں اتفاق

ہفتہ 23 جنوری 2016 19:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 جنوری۔2016ء ) پنجاب یونیورسٹی اکیڈمک سٹاف ایسو سی ایشن(آسا) نے یونیورسٹی ہاؤسنگ سوسائٹی کے اورنج ٹرین متاثرین کے ہمراہ حکومت پنجاب کے نمائندے خواجہ احمد حسان سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں طے پایا کہ یونیورسٹی کے 35پلاٹس اور 2گھروں کے مالک اساتذہ کو آئندہ ہفتے مکمل ادائیگی کر دی جائے گی اور حکومت اساتذہ کو مکمل ادائیگی کرنے کے بعد ہی زمین ایکوائر (قبضہ ) کرے گی۔ ملاقات میں صدر آسا پروفیسر ڈاکٹر حسن مبین عالم، سیکریٹری ڈاکٹر محبوب حسین اور یونیورسٹی ہاؤسنگ سوسائٹی کے صدر ڈاکٹر شاہد کمال کی قیادت میں ہوئی۔ خواجہ احمد حسان نے اساتذہ کے وفد کو یقین دلایا کہ متاثرین اساتذہ کے مطالبات کی روشنی میں مسئلہ حل کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :