لاہور، سیزنل انفلیوئنزا کی صورتحال اور مریضوں کے علاج معالجہ کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے اعلیٰ سطحی اجلاس
ہسپتالوں میں سیزنل انفلیوئنزا کے مریضوں کے علاج کے انتظامات کی پڑتال کی ہدایت
ہفتہ 23 جنوری 2016 19:50
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 جنوری۔2016ء) مشیر وزیراعلی پنجاب برائے صحت خواجہ سلمان رفیق او رچیف سیکرٹری خضر حیات گوندل کی زیر صدارت صوبے میں ایچ ون ،این ون سیزنل انفلیوئنزا کی صورتحال اور مریضوں کے علاج معالجہ کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے ہفتہ کے روز اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا ،جس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری شمائل احمد خواجہ، سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئراینڈ میڈیکل ایجوکیشن نجم احمد شاہ، سابق سیکرٹری ہیلتھ او رممبربورڈ آف ریونیو جواد رفیق ملک، سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر علی جان خان، کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر فیصل مسعود، DRAPکے نمائندے ڈاکٹر شیخ اختر حسین اور ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر امجد شہزاد نے شرکت کی ۔
اجلاس میں صوبے خصوصا لاہور ،ملتان اور راولپنڈی ڈویژن میں H1,N1 سیزنل انفلیوئنزا کی صورتحال او ر ہسپتالوں میں مریضوں کے علاج معالجہ کے انتظامات کا جائزہ لیاگیا-ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ڈاکٹر ا مجد شہزاد نے اجلاس کو بریفنگ دی -انہوں نے بتایا کہ سرکاری ہسپتالوں میں سیزنل انفلیوئنزا کے مریضوں کے علاج معالجہ کیلئے ہائی ڈیپنڈنسی یونٹس اور خصوصی کاؤنٹرز موجود ہیں اور ایچ ون، این ون انفلیوئنزا کے علاج میں استعمال ہونے والی ٹامی فلوگولیاں و دیگر ادویات تمام متعلقہ ہسپتالوں میں دستیاب ہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
-
لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
-
سرکاری لیبارٹریز نے ڈینگی مریضوں کی تشخیص بند کر دی
-
اسلام آباد کے شہریوں کے لئے شروع کئے جانے والے ہائوسنگ کے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا ، کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ،ریاض پیرزادہ
-
فیصل آباد سے پتوکی اپنے سسرال آئے شخص نے خود کو فائر مارکر خودکشی کرلی نعش ہسپتال پتوکی منتقل
-
ملتان: تندور مالکان نمایاں مقامات پر 100 گرام روٹی کی قیمت 15 روپے آویزاں کریں، ڈپٹی کمشنر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.