رائل پام کلب کیس، خواجہ سعد رفیق کی سپریم کورٹ سے جلد سماعت کی درخواست

ہفتہ 23 جنوری 2016 20:28

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 جنوری۔2016ء) وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے سپریم کورٹ سے رائل پام کلب کیس کی جلد سماعت کے لیے درخواست کر دی ۔ ہفتے کے روز یہاں اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ایک ’’کرپٹ ڈیل‘‘ تھی جس میں ریلوے کے لیے خسارہ ہی خسارہ تھا، اربوں روپے کے اثاثے کوڑیوں کے عوض ایک پرائیویٹ کمپنی کے سپرد کردیئے گئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ بزنس ٹرین کی طرح ریلوے کو رائل پام کلب کیس میں بھی انصاف ملے گا۔ اُنہوں نے کہا کہ ریلوے زمینوں کی ’’لوٹ مار‘‘ کا سلسلہ ختم ہوگیا ہے۔ اب یہ اراضی کسی ذاتی یا سیاسی مفاد کی بجائے خالصتاً میرٹ پر لیز پر دی جاتی ہے۔ جس میں کسی کے پاس کوئی صوابدیدی اختیار نہیں۔ اُنہوں نے عدلیہ سے درخواست کی کہ ریلوے کو سُنے بغیر ناجائز قابضین کو ’’سٹے آرڈر‘‘ جاری نہ کئے جائیں۔