وزیراعلیٰ پنجاب کا چھانگا مانگا کے قریب مسافر وین نہر میں گرنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار،واقعہ کی تحقیقات کا حکم، رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت

ہفتہ 23 جنوری 2016 20:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 جنوری۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے چھانگا مانگا کے قریب مسافر وین نہر میں گرنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔ وزیراعلیٰ نے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :