اسلام آباد،پولیس اوررینجرز کا بھارہ کہو اور ملحقہ علاقوں میں سرچ آپریشن،25 مشتبہ افراد گرفتار

ملزمان کے قبضہ سے 35کلو گر ام دھما کہ خیبر مواد، تا ر اوراسلحہ و ایمو نیشن بر آمد،تحقیقات جاری

ہفتہ 23 جنوری 2016 20:36

اسلام آباد،پولیس اوررینجرز کا بھارہ کہو اور ملحقہ علاقوں میں سرچ آپریشن،25 ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 جنوری۔2016ء) اسلام آباد پولیس اور پاکستان رینجرز کے افسران و جو انو ں کا ڈہو ک عبا سی ، نئی آبادی بھا رہ کہو ، کو ٹ ہتھیا ل اور گردو نواح کے علاقوں میں گر ینڈ سر چ آ پر یشن،25 مشتبہ افراد کو حر است میں لیا گیا ،ملزمان کے قبضہ سے 35کلو گر ام دھما کہ خیبر مواد، تا ر اوراسلحہ و ایمو نیشن بر آمد کرلیا گیا ۔

ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد ساجد کیا نی نے کہا کہ سر چ آپر یشن کا مقصد اسلام آبا دمیں سکیورٹی کو فول پروف بنانا اور اسلام آباد کے شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے تاکہ کوئی شرپسند اپنے مذموم مقصد میں کامیاب نہ ہو سکے۔تفصیلا ت کے مطا بق گزشتہ روز اسلام آ باد پو لیس ،پا کستا ن رینجر ز اور سیکور ٹی اداروں کے افسران و جو انو ں نے تھا نہ بھا رہ کہو کے علا قہ ڈہو ک عبا سی نئی آبادی بھا رہ کہو ، کو ٹ ہتھیا ل اور گردو نواح میں گر ینڈ سر چ آ پر یشن کیا ۔

(جاری ہے)

اس سر چ آ پر یشن میں ایس پی سٹی احمد اقبا ل ، ڈی ایس پی سیکر ٹر یٹ اور ایس ایچ اوز سمیت دیگر افسران بھی شامل تھے۔ دوران سر چنگ25 مشتبہ افراد کو حر است میں لیا گیا ۔ ملزمان کے قبضہ سے35کلو گر ام دھما کہ خیز مو اد اسلحہ، تا راور03عدد پسٹلز معہ ایمو نیشن بر آمد کر لیا گیا ۔ مشتبہ افراد سے تحقیقا ت جا ری ہیں ۔ ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد نے کہا کہ سر چ آ پر یشن کا مقصد اسلام آبا دمیں سکیورٹی کو فول پروف بنانا اور اسلام آباد کے شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے تاکہ کوئی شرپسند اپنے مذموم مقصد میں کامیاب نہ ہو سکے۔

ایس ایس پی اسلام آباد نے کہا کہ تمام پولیس آفیسر ز اپنے متعلقہ علاقوں میں چیکنگ کو مزید موثر بنائیں ۔ سر چنگ و کو منگ کو جا ر ی رکھا جا ئے اور شہر میں اہم مقاما ت کی سیکو ر ٹی کو سخت کر یں گشت بڑھائیں تاکہ جرائم پیشہ افراد پر کڑی نظر رکھی جا سکے اور ان کے مذموم مقاصد کو ناکام کیا جا سکے۔انہوں نے تمام شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے علاقوں میں کہیں بھی کوئی مشکوک سرگرمی یا کوئی مشکوک شخص دیکھیں تو فوراً اسلام آباد پولیس کو اطلاع دیں۔ انہو ں نے مزید کہا کہ شہریو ں کے تعاون کے بغیر شہر کی سکیورٹی کو بہتر بنانا ممکن نہیں۔

متعلقہ عنوان :