وفاقی پولیسکی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں،08 ملزمان گرفتار،بھاری مقدار میں منشیات برآمد،مقدمات درج

ہفتہ 23 جنوری 2016 20:38

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 جنوری۔2016ء) وفاقی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مختلف کارروائیوں کے دوران08 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے50بو تلیں شراب ، 220گر ام چرس ،110گر ام ہیر وئن بر آمد کرلی ۔ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں ۔مزید تفتیش جاری ہے ۔تفصیلا ت کے مطا بقتھا نہ سیکر ٹر یٹ پولیس نے دوران گشت ملزم حا جی گل کو گرفتار کرکے اس سے 220گر ام چرس بر آمد کرلی۔

تھا نہ بھا رہ کہو پولیس نے دوران گشت ملزم فہیم گل کو گرفتار کرکے اس سے 50بوتلیں شراب بر آمد کرلی۔تھانہ کر اچی کمپنی پولیس نے چوری کی واردات میں ملو ث ملزم نذیز اﷲ کو گرفتار کر لیا۔تھا نہ سبز ی منڈی پویس نے دوران گشت ملزم اکر ام خا ن کو گرفتار کرکے اس سے 110گر ام ہیر وئن بر آمد کرلی۔

(جاری ہے)

ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدما ت درج کر لیے گئے ۔

جبکہ پیشہ و ر بھکا ریو ں کی گرفتار ی کے لیے چلا ئی جا نے والی مہم کے دوران چاربھکا ریو ں کو گرفتار کر لیا ۔ ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد ساجد کیا نی نے پولیس ٹیموں میں شامل افسران و ملازمان کی اس اچھی کا رکر دگی کو سرا ہتے ہو ئے تعریفی اسنا د اور نقد انعاما ت دینے کا اعلان کیا ہے۔ انہو ں نے تما م ایس ایچ او زکو ہد ا یا ت جا ر ی کر تے ہو ئے کہا کہ جر ائم کے انسداد کے لیے ٹھو س اقدامات کیے جا ئیں اورجرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لاتے ہوئے انکی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :