نیشنل پریس کلب نے سکرونٹی کا باقاعدہ آغاز کردیا،صحافیوں کی ووٹر لسٹوں کے نام متعلقہ اداروں کو ارسال

ہفتہ 23 جنوری 2016 20:38

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 جنوری۔2016ء)نیشنل پریس کلب نے اپنے پہلے اجلاس میں کئے گئے فیصلے کے مطابق ممبران کی سکروٹنی کے عمل کا باقاعدہ آغاز کرتے ہوئے پہلے مرحلے میں تمام اخبارات، ٹی وی چینلز، نیوز ایجنسیوں اور رسائل کے نیوز ایڈیٹر/بیورو چیف کو خطوط بمعہ ادارے کی ووٹر لسٹ ارسال کر دیئے گئے ہیں اور ان سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ سکروٹنی کے اس عمل میں سکروٹنی کمیٹی کی رہنمائی کریں۔

(جاری ہے)

اگر کوئی ان کے ادارے کی فہرست میں کوئی غلط نام شامل ہے تو اس کی نشاندہی کریں تاکہ سکروٹنی کا عمل شفاف بنایا جا سکے۔ اس ضمن میں صحافی براہ راست سیکرٹری پریس کلب سے رابطہ کر کے کسی غیر صحافی ووٹر کی بمعہ ثبوت نشاندہی کر سکتے ۔