نفری پوری کرنے کیلئے پولیس افسران کے دفاتر سے 400سے زائد اہلکار واپس لیکر انہیں تھانوں میں بھجوانے کا حکم
دفاتر سے اضافی اہلکاروں کو فوری طور پر پولیس لائن میں واپس بھجوایا جائے تاکہ وہ شہریوں کے جان مال اور عزت کے تحفظ کیلئے اپنا بنیادی کردار ادا کریں‘ سی سی پی او لاہور امین وینس کی ہدایت
ہفتہ 23 جنوری 2016 20:43
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 جنوری۔2016ء) سی سی پی او لاہور کیپٹن (ر) محمد امین وینس نے تھانوں میں نفری پورا کرنے کیلئے پولیس افسران کے دفاتر سے 400سے زائد پولیس اہلکار واپس لے کر انہیں تھانوں میں بھجوانے کے احکامات جاری کر دیئے ۔ انہوں نے ڈی آجی آپریشنز و انوسٹی گیشن اور وی وی آئی پی سیکورٹی کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ اپنے دفاتر سے اضافی اہلکاروں کو فوری طور پر پولیس لائن میں واپس بھجوائیں تاکہ دفاتر میں ضرورت سے زائد کام کرنے والے اہلکاروں کویہاں سے تبدیل کرکے تھانوں میں تعینات کیا جا سکے تاکہ وہ شہریوں کے جان مال اور عزت کے تحفظ کیلئے اپنا بنیادی کردار ادا کریں ۔
انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکاروں کی دفاتر کی بجائے فیلڈ میں ذیادہ ضرورت ہے لہذا پولیس افسران کو چاہیے کہ وہ دفاتر میں پولیس اہلکاروں پر کم سے کم انحصار کرنے کی پالیسی اختیار کرتے ہوئے ذیادہ سے ذیادہ کام خود انجام دینے کی سعی کریں ۔(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار نہوں نے آج اپنے دفتر میں لاہور پولیس کے آپریشنز و انوسٹی گیشن اور وی وی آئی پی سیکورٹی ونگز کے اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا جس میں ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف ، ڈی آئی جی انوسٹی گیشن سلطان چوہدری ، ڈی آئی جی و ی وی آئی پی سیکورٹی محمد ادریس ، ایس ایس پی ایڈمن زاہد محمود گوندل ، کے علاوہ تمام ڈویژنل ایس پیز آپریشنز و انوسٹی گیشن ایس پی ہیڈ کوارٹرز عمر سعید ، ایس پی سی آر او اور سی سی پی او آفس ، آپریشنز و انوسٹی گیشن اور وی وی آئی پی سیکورٹی کے اسٹبلشمنٹ برانچز کے انچارج صاحبان بھی موجود تھے سی سی پی او نے ایس پی انوسٹی گیشن ماڈلٹاؤن فیصل مختار کو ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ وہ تعمیلی و پیروی افسروں کے علاوہ نائب کورٹس کی ڈیوٹی کے حوالے سے بھی تفصیلی بریفنگ تیار کریں تاکہ یہاں سے بھی اضافی پولیس اہلکاروں کو واپس لے کر انہیں بھی تھانوں میں تعیناتی کیلئے بھجوایا جائے۔
اس موقع پر ڈی آئی جی آپریشنز و ڈی آئی جی انوسٹی گیشن اور وی وی آئی پی سیکورٹی کو ہدایات دیتے ہوئے سی سی پی او نے کہا کہ آپ اس بات کو خود یقینی بنائیں کہ آپ کے زیر انتظام کام کرنے والے تمام پولیس افسران کے دفاتر میں بھی کم سے کم اہلکارتعینات رہیں اور اضافی اہلکاروں کو فوری طور پرپولیس لائنز تبدیل کر دیا جائے تاکہ یہاں ان کومختلف تھانوں میں تعینات کیا جا سکے۔مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.