وفاقی وزیر برائے صنعت غلام مرتضی جتوئی کے گھر پر رینجرز کا چھاپہ

ہفتہ 23 جنوری 2016 21:28

وفاقی وزیر برائے صنعت غلام مرتضی جتوئی کے گھر پر رینجرز کا چھاپہ

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23 جنوری 2016ء) وفاقی وزیر برائے صنعت غلام مرتضی جتوئی کے گھر پر رینجرز کا چھاپہ مارے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انکشاف ہوا ہے کہ رینجرز کی جانب سے وفاقی وزیر برائے صنعت غلام مرتضی جتوئی کے گھر چھاپہ مارا گیا تھا۔ اس دوران غلام مرتضی جتوئی کے بیٹے بلال جتوئی اور ان کے سیکورٹی گارڈ نے رینجرز اہلکاروں سے شدید تلخ کلامی کی۔ رینجرز اہلکاروں سے شدید تلخ کلامی کرنے پر بلال جتوئِ اور سیکورٹی گارڈ کو حراست میں لے لیا گیا تھا تاہم اب انہیں رہا کر دیا گیا ہے۔