تعلیم برائے امن روڈکارواں دہشت گردوں کے تابوت میںآ خری کیل ثابت کیل ہو گا، سید بوعلی شاہ

ہفتہ 23 جنوری 2016 21:52

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 جنوری۔2016ء) انجمن طلباء اسلام پنجاب کے ناظم سید بو علی شاہ نے کہا ہے کہ اے ٹی آئی 29,30جنوری کاتعلیم برائے امن روڑ کارواں دہشت گردوں کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا ۔ تعلیمی ادارے پر حملہ علم دشمنی کی بد ترین مثال ہے۔ حکومتی نااہلی کی وجہ سے دہشتگرد پھر متحرک ہو گئے ہیں۔ سول ادارے نیشنل ایکشن پلان پر عملدر آمد میں ناکام ہو چکے ہیں۔

علم حاصل کرنے والوں کو خون میں نہلانے والے انسان کہلانے کے مستحق نہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈوثیرنل ناظم محمد اکرم رضوی ،اور ناظم لاہور عامر اسماعیل کی قیادت میں ملاقات کرنے والے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔سید بو علی شاہ نے کہا کہ تعلیمی اداروں پر حملے خلاف اسلام ہیں ۔ جہاد کے نام پر دہشتگردی کرنے والے اسلام کے باغی اور پاکستان کے غدار ہیں۔ پاکستان دشمن قوتیں دہشتگردی کے ذریعے پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنا چاہتی ہیں۔ باچا خان یونیورسٹی میں دہشتگردوں کا حملہ انسانیت دشمنی کی بد ترین مثال ہے۔اسلام امن و سلامتی اور محبت و اخوت کا دین ہے۔

متعلقہ عنوان :