حکمرانوں نے ظلم و جبر کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے ہیں ،سینیٹر سراج الحق
بیرون ملک پڑا 375 ارب ڈالرز سے زیادہ قومی سرمایہ ملک میں لانے کی بجائے غریبوں پر ظالمانہ ٹیکس لگائے جارہے ہیں ، کارکن مارچ میں حکمرانوں کے خلاف فیصلہ کن معرکے کی تیاری کریں ،امیر جماعت اسلامی
ہفتہ 23 جنوری 2016 21:54
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 جنوری۔2016ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ حکمرانوں نے ظلم و جبر کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں ۔ بیرون ملک پڑا 375 ارب ڈالرز سے زیادہ قومی سرمایہ ملک میں لانے کی بجائے غریبوں پر ظالمانہ ٹیکس لگائے جارہے ہیں ۔ کارکن مارچ میں حکمرانوں کے خلاف فیصلہ کن معرکے کی تیاری کریں ۔
ملک کو مسلح دہشتگردوں کے ساتھ ساتھ معاشی اور سیاسی دہشتگردوں سے بھی آزاد کراناہے ۔ حکمرانوں نے رویہ تبدیل نہ کیا تو جھونپڑیوں میں رہنے والے محلات کا محاصرہ کرنے پر مجبور ہو جائیں گے ۔ ایک سال گزرنے کے باوجود قومی ایکشن پلان پر عمل نہیں کیا گیا اور ایکشن پلان کو بھی سیاسی مقاصد اور پسند و ناپسند کی بنیاد بنادیا گیاہے ۔(جاری ہے)
ان خیالات کااظہار انہو ں نے جماعت اسلامی پنجاب کے ضلعی ، زونل اور یونین کونسل کی سطح کے ذمہ داران کی دو روزہ تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
ورکشاپ سے سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ، صوبائی امیر میاں مقصود احمد ، سیکرٹری جنرل حافظ بلال قدرت بٹ اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔ سراج الحق نے کہاکہ حکومت نے قومی قیادت کے سامنے پیش کیے گئے ایکشن پلان کی کسی ایک شق پر بھی کماحقہ عمل نھیں کیا ، بلوچستان اور فاٹا میں اصلاحات ، غربت و جہالت کے خاتمہ ، کریمنل جسٹس اور مدارس کی رجسٹریشن سمیت 20 سے زائد نکات میں سے کسی پر بھی اطمینان بخش کاروائی نہیں کی گئی ۔ پولیس کو مدارس پر چھاپے مارنے اور علما کو گرفتار کر کے بے عزت کرنے پر لگا دیا گیااور استعمار کے اشارے پر ہر مسلمان کو دہشتگرد ثابت کرنے کی کوشش کی گئی ۔ انہوں نے کہاکہ عوام اور حکمرانوں کی سوچ میں زمین آسمان کا فرق ہے ۔ عوام کرپشن کا خاتمہ اور اجتماعی عدل کا مطالبہ کررہے ہیں جبکہ حکمران اپنے اقتدار کو طول دینے کے بہانے ڈھونڈتے رہتے ہیں ۔ ایمنسٹی بل صرف اقتدار میں بیٹھے ہوئے جاگیرداروں ، سرمایہ داروں او ر وڈیروں کی کرپشن کو تحفظ دینے کے لیے بنایا گیاہے اور اربوں لوٹنے والوں کو چھوٹ دی گئی ہے کہ وہ چند لاکھ دے کر تمام گناہوں سے پا ک و پوتر ہو جائیں ۔ انہوں نے کہاکہ ملک کے اقتدار پر 68سال سے اشرافیہ کے چند خاندانوں کا قبضہ ہے جنہوں نے سیاسی پارٹیوں کو ذاتی پراپرٹیاں بنارکھاہے یہ لوگ اربوں اور کروڑوں خرچ کر کے سیٹیں خریدتے ہیں اور اقتدار کے ایوانوں پر قابض ہو جاتے ہیں ۔ یہ الیکشن نہیں تجارت ہے ۔ اگر الیکشن کمیشن نے اس تجارت کی حوصلہ شکنی نہ کی اور اسے تحفظ دیا تو عوام الیکشن کمیشن کا گھیراؤ کرنے پر مجبور ہو جائیں گے ۔ سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ اسلام عالمی امن کا سب سے بڑا علمبردار ہے ۔اسلام دشمن قوتیں پوری دنیا میں مسلمانوں کا قتل عام کر رہی ہیں اور الٹا مسلمانوں کو دہشتگرد قرار دے رہی ہیں جبکہ ہمارے حکمران مغربی آقاؤں کے اشاروں پر ناچنے پر مجبور ہیں اور اپنے لوگوں کا دفاع کرنے کی بجائے دشمن کی ہاں میں ہاں ملاتے ہیں ۔ حکومت جھوٹ کا سہارا لے کر عوام کو گمراہ کرتی اور ان کے استحصال کے طریقے ڈھونڈتی ہے جبکہ غریب کو عدالتوں سے بھی انصاف نہیں ملتا ۔ ملک کا عدالتی نظام امیروں اور وی آئی پیز کو تحفظ دیتاہے ۔ انہوں نے کہاکہ تمام قومی اداروں پر امیروں کا قبضہ ہے ۔ قوم کا سرمایہ ایوانوں میں بیٹھے ہوئے وڈیروں اور جاگیرداروں پر خرچ ہورہاہے ، جبکہ غریب کو تعلیم ، صحت ، چھت اور روزگار جیسی بنیادی ضروریات بھی میسر نہیں ۔ جب تک یہ لوگ اقتدار پر قابض رہیں گے ملک میں کوئی تبدیلی نہیں آسکتی۔ انہو ں نے کہاکہ عوام کو ظلم و جبر کے اس نظام سے نجات دلانے کے لیے بہت بڑی قومی تحریک کی ضرورت ہے ۔ کارکن ایک بڑی جدوجہد کے لیے تیار ہو جائیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلی ٰبلوچستان میر سرفراز بگٹی سے سیکرٹری ویلفیئر فنڈ منسٹری آف اوورسیز پاکستانی ذوالفقار خان کی ملاقات
-
ملک بھر میں این ایچ اے روڈ انفراسٹرکچر کو بڑھانے کے لئے پرعزم ہیں ،نئی پالیسی لائیں گے، عبدالعلیم خان
-
گوجرخان پولیس کی موثر کارروائی، سکولوں اور کالجوں میں منشیات سپلائی کرنے والا منشیات فروش گرفتار
-
سوات ،نوجوان نے خودکو گولی مارکر خودکشی کرلی
-
وزیراعلی سندھ نے کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے مزید 8وزرا کو شامل کرلیا
-
گورنرسندھ کے زیر صدارت سندھ انڈسٹریل لائڑن کمیٹی کا اعلیٰ سطح اجلاس
-
پی ٹی آئی نے مزار قائد پر حاضری دیکر کراچی جلسہ کی تیاریاں شروع کر دی،
-
ایم کیو ایم کا وزیر اعلیٰ ہائوس کا گھیرائوکرنے کا فیصلہ
-
سندھ ہائی کورٹ : پی ٹی اے کو ایکس کی بندش کی معقول وجہ بتانے کا حکم
-
چارسدہ، پولیس نے رمضان میں دکان سے چوری کرنے والا ملزم گرفتارکرلیا
-
موجودہ نظام میں کسی بھی شفاف اور قابل لیڈر کی کوئی جگہ نہیں،علی امین گنڈاپور
-
800 لیٹر ایرانی تیل برآمد،ملزمان گرفتار،مقدمہ درج
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.