حکمرانوں نے ظلم و جبر کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ، بیرون ملک پڑا 375 ارب ڈالرز سے زیادہ قومی سرمایہ ملک میں لانے کی بجائے غریبوں پر ظالمانہ ٹیکس لگائے جارہے ہیں ، کارکن مارچ میں حکمرانوں کے خلاف فیصلہ کن معرکے کی تیاری کریں ،ملک کو مسلح دہشتگردوں کے ساتھ ساتھ معاشی اور سیاسی دہشتگردوں سے بھی آزاد کراناہے ، حکمرانوں نے رویہ تبدیل نہ کیا تو جھونپڑیوں میں رہنے والے محلات کا محاصرہ کرنے پر مجبور ہو جائیں گے
امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کاتربیتی ورکشاپ سے خطاب
ہفتہ 23 جنوری 2016 22:16
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 جنوری۔2016ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ حکمرانوں نے ظلم و جبر کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں ، بیرون ملک پڑا 375 ارب ڈالرز سے زیادہ قومی سرمایہ ملک میں لانے کی بجائے غریبوں پر ظالمانہ ٹیکس لگائے جارہے ہیں ، کارکن مارچ میں حکمرانوں کے خلاف فیصلہ کن معرکے کی تیاری کریں ۔
ملک کو مسلح دہشتگردوں کے ساتھ ساتھ معاشی اور سیاسی دہشتگردوں سے بھی آزاد کراناہے ۔ حکمرانوں نے رویہ تبدیل نہ کیا تو جھونپڑیوں میں رہنے والے محلات کا محاصرہ کرنے پر مجبور ہو جائیں گے ۔ ایک سال گزرنے کے باوجود قومی ایکشن پلان پر عمل نہیں کیا گیا اور ایکشن پلان کو بھی سیاسی مقاصد اور پسند و ناپسند کی بنیاد بنادیا گیاہے ۔(جاری ہے)
وہ جماعت اسلامی پنجاب کے ضلعی ، زونل اور یونین کونسل کی سطح کے ذمہ داران کی دو روزہ تربیتی ورکشاپ سے خطاب کر رہے تھے ۔
ورکشاپ سے سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ، صوبائی امیر میاں مقصود احمد ، سیکرٹری جنرل حافظ بلال قدرت بٹ اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔ سراج الحق نے کہاکہ حکومت نے قومی قیادت کے سامنے پیش کیے گئے ایکشن پلان کی کسی ایک شق پر بھی کماحقہ عمل نھیں کیا ، بلوچستان اور فاٹا میں اصلاحات ، غربت و جہالت کے خاتمہ ، کریمنل جسٹس اور مدارس کی رجسٹریشن سمیت 20 سے زائد نکات میں سے کسی پر بھی اطمینان بخش کاروائی نہیں کی گئی ۔ پولیس کو مدارس پر چھاپے مارنے اور علما کو گرفتار کر کے بے عزت کرنے پر لگا دیا گیااور استعمار کے اشارے پر ہر مسلمان کو دہشتگرد ثابت کرنے کی کوشش کی گئی ۔ انہوں نے کہاکہ عوام اور حکمرانوں کی سوچ میں زمین آسمان کا فرق ہے ۔ عوام کرپشن کا خاتمہ اور اجتماعی عدل کا مطالبہ کررہے ہیں جبکہ حکمران اپنے اقتدار کو طول دینے کے بہانے ڈھونڈتے رہتے ہیں ۔ ایمنسٹی بل صرف اقتدار میں بیٹھے ہوئے جاگیرداروں ، سرمایہ داروں او ر وڈیروں کی کرپشن کو تحفظ دینے کے لیے بنایا گیاہے اور اربوں لوٹنے والوں کو چھوٹ دی گئی ہے کہ وہ چند لاکھ دے کر تمام گناہوں سے پا ک و پوتر ہو جائیں ۔ انہوں نے کہاکہ ملک کے اقتدار پر 68سال سے اشرافیہ کے چند خاندانوں کا قبضہ ہے جنہوں نے سیاسی پارٹیوں کو ذاتی پراپرٹیاں بنارکھاہے یہ لوگ اربوں اور کروڑوں خرچ کر کے سیٹیں خریدتے ہیں اور اقتدار کے ایوانوں پر قابض ہو جاتے ہیں ۔ یہ الیکشن نہیں تجارت ہے ۔ اگر الیکشن کمیشن نے اس تجارت کی حوصلہ شکنی نہ کی اور اسے تحفظ دیا تو عوام الیکشن کمیشن کا گھیراؤ کرنے پر مجبور ہو جائیں گے ۔ سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ اسلام عالمی امن کا سب سے بڑا علمبردار ہے ۔اسلام دشمن قوتیں پوری دنیا میں مسلمانوں کا قتل عام کر رہی ہیں اور الٹا مسلمانوں کو دہشتگرد قرار دے رہی ہیں جبکہ ہمارے حکمران مغربی آقاؤں کے اشاروں پر ناچنے پر مجبور ہیں اور اپنے لوگوں کا دفاع کرنے کی بجائے دشمن کی ہاں میں ہاں ملاتے ہیں ۔ حکومت جھوٹ کا سہارا لے کر عوام کو گمراہ کرتی اور ان کے استحصال کے طریقے ڈھونڈتی ہے جبکہ غریب کو عدالتوں سے بھی انصاف نہیں ملتا ۔ ملک کا عدالتی نظام امیروں اور وی آئی پیز کو تحفظ دیتاہے ۔ انہوں نے کہاکہ تمام قومی اداروں پر امیروں کا قبضہ ہے ۔ قوم کا سرمایہ ایوانوں میں بیٹھے ہوئے وڈیروں اور جاگیرداروں پر خرچ ہورہاہے ، جبکہ غریب کو تعلیم ، صحت ، چھت اور روزگار جیسی بنیادی ضروریات بھی میسر نہیں ۔ جب تک یہ لوگ اقتدار پر قابض رہیں گے ملک میں کوئی تبدیلی نہیں آسکتی۔ انہو ں نے کہاکہ عوام کو ظلم و جبر کے اس نظام سے نجات دلانے کے لیے بہت بڑی قومی تحریک کی ضرورت ہے ۔ کارکن ایک بڑی جدوجہد کے لیے تیار ہو جائیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سعودی وزیر خارجہ کی اسحاق ڈار سے ملاقات
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.