انتہاپسندی پرویزالٰہی اور ان کے سرپرست کی ناعاقبت اندیش پالیسیوں کا نتیجہ ہے‘ چوہدری برادران کا دور حکومت ملکی تاریخ میں سیاہ ترین دور لکھا جائے گا، میٹروبس کے بعد اورنج لائن پراجیکٹ کے آغاز کی وجہ سے سیاسی مخالفین بغلیں جھانک رہے ہیں
پنجاب حکومت کے ترجمان سید زعیم حسین قادری کا پرویزالٰہی کے بیان پر تبصرہ
ہفتہ 23 جنوری 2016 22:17
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 جنوری۔2016ء) پنجاب حکومت کے ترجمان اور رکن صوبائی اسمبلی سید زعیم حسین قادری نے کہا ہے کہ دہشت گردی اور انتہاپسندی پرویزالٰہی اوران کے سرپرست کی ناعاقبت اندیش پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔ سیدزعیم حسین قادری نے پرویزالٰہی کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری برادران کا دور حکومت ملکی تاریخ میں سیاہ ترین دور لکھا جائے گا۔
جب معاشرے میں انتہاپسندی پنپنے کا موقع ملا اور بدترین پالیسیوں کی وجہ سے وطن عزیز دنیا میں نشانہ بن کر رہ گیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے خلاف الائنس بنانے کی گیدڑبھبھکی دینے والے کی سیاست ماضی کا قصہ بن کر رہ گئی ہے۔ عوام نے انتخابات میں ق لیگ کو بری طرح مستردکر کے دیوار کے ساتھ لگا دیا ۔(جاری ہے)
حتیٰ کہ چوہدری برادران اپنے آبائی حلقوں سے بلدیاتی الیکشن بھی جیتنے میں کامیاب نہ ہو سکے۔
زعیم قادری نے کہا کہ میٹروبس کی کامیابی کے بعد اورنج لائن میٹروٹرین منصوبے کے آغاز کی وجہ سے پرویزالٰہی سمیت تمام سیاسی مخالفین بغلیں جھانک رہے ہیں۔زعیم قادری نے کہا حکومت پنجاب نیشنل ایکشن پلان کی کامیابی کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اور میسر وسائل کے ساتھ دہشت گردوں کا پیچھا کرنے کی پالیسی پر گامزن ہے۔ دہشت گردی کا خاتمہ قومی ایشو ہے جس پر سیاست کرنا شرم ناک اور قابل مذمت امر ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.