Live Updates

اقوام متحدہ نے اورنج ٹرین منصوبہ روکنے کا کہا ہے ، پشاور بس اسکیم سے ٹریفک مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی، وزیر ریلوے نے کئی درخواستوں کے باوجود پشاور بس منصوبے کے لیے ریلوے کی اراضی فراہم نہیں کی

تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کاٹوئٹر پیغام

اتوار 24 جنوری 2016 11:18

اقوام متحدہ نے اورنج ٹرین منصوبہ روکنے کا کہا ہے ، پشاور بس اسکیم سے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 جنوری۔2016ء ) تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کے ماہرین نے پنجاب حکومت کواورنج ٹرین منصوبہ روکنے کا کہا ہے۔ماہرین کے مطابق اس منصوبے سے لوگ بے گھر ہو رہے ہیں اور ثقافتی ورثے کو بھی ناقابل تلافی نقصان پہنچ رہا ہے۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں عمران خان نے کہا ہے کہ کہ اقوام متحدہ کے ماہرین کے مطابق اورنج لائن ٹرین منصوبہ ثقافتی ورثے کو تباہ کررہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد روالپنڈی میٹرو بس کے 27 کلومیٹر لمبے روٹ پر 46 ارب روپے خرچ کیے گئے جبکہ پشاور میں اتنے ہی طویل ٹریک پر صرف 13 ارب روپے لاگت آئے گی۔عمران خان کا کہنا ہے کہ پشاور بس اسکیم سے ٹریفک مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی، ان کا کہنا ہے کہ وزیر ریلوے نے کئی درخواستوں کے باوجود پشاور بس منصوبے کے لیے ریلوے کی فاضل اراضی فراہم نہیں کی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات