بھارتی اداکار سدھارتھ ملہوترا جلد لاہور آئیں گے

بھارتی اداکار وگلوکار علی ظفر نے اپنے دوست سدھارتھ ملہوترا کو دعوت دی ہے

اتوار 24 جنوری 2016 12:05

بھارتی اداکار سدھارتھ ملہوترا جلد لاہور آئیں گے

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 جنوری۔2016ء) پاکستان کے معروف گلوگار و اداکار علی ظفر کی دعوت پر بھارتی اداکار سدھارتھ ملہوترا جلد لاہور آئیں گے۔ پاکستانی اداکار و گلوکار علی ظفر نے سرحد پار موجود اپنے دوست بالی ووڈ اداکار سدھارتھ ملہوترا کو لاہور یاترا کی دعوت دے ڈالی ہے جسے سدھارتھ نے فوراً سے پیشتر قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’ علی ظفر! آرہا ہوں میں‘‘۔

(جاری ہے)

علی ظفر نے ٹوئٹر پر سدھارتھ سے ان کا حال احوال پوچھا، جس پر سدھارتھ نے انھیں اپنی مصروفیات کے حوالے سے بتاتے ہوئے کہا کہ وہ آج کل شوٹنگ میں مصروف ہیں اور اسی سلسلے میں سفر کر رہے ہیں۔علی ظفر نے سدھارتھ کو لاہور آنے کی بھی دعوت دے ڈالی تاکہ دونوں ’’ مزیدار کھانوں‘‘ کے ساتھ کچھ اچھا وقت گزار سکیں۔ سدھارتھ نے ٹوئٹر پر کہا ’’میں ورزش کرکے اپنی بھوک بڑھا رہا ہوں اور اِسی طرح بھاگتا ہوا آرہا ہوں‘‘۔

متعلقہ عنوان :