اداکارعمر شریف اپنی نئی فلم کی تیاریوں میں مصروف

یہ فلم بنانے کے لیے ایک اچھا وقت ہے، پاکستانی فلموں کی کامیابی سے رونقیں لوٹ آئی ہیں‘عمر شریف

اتوار 24 جنوری 2016 12:05

اداکارعمر شریف اپنی نئی فلم کی تیاریوں میں مصروف

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 جنوری۔2016ء) تھیٹر سے دنیا بھر میں شہرت حاصل کرنے والے بین الاقوامی شہرت یافتہ مزاحیہ ادکار عمر شریف ان دنوں اپنی نئی فلم کی تیاریوں میں مصروف ہیں،جس کا وہ جلد آغاز کریں گے۔

(جاری ہے)

اس فلم کی کہانی عمر شریف نے تحریر کی اور وہ اس فلم کے ہدایت کار ہوں گے۔ ایک ملاقات میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا ایک طویل جدوجہد کے بعد پاکستانی فلموں کو ایک نئی زندگی ملی ہے، یہ فلم بنانے کے لیے ایک اچھا وقت ہے، پاکستانی فلموں کی کامیابی سے رونقیں لوٹ آئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :