اداکارہ کاجول فلم ’ ’’دل والے‘ ‘کا انتخاب کرنے پر پچھتاوے کا شکار
شاہ رخ اور کاجول کی جوڑی ماضی میں متعدد بار باکس آفس پر کامیابی کے جھنڈے گاڑ چکی ہے
اتوار 24 جنوری 2016 12:15
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 جنوری۔2016ء) پانچ سال کے وقفے کے بعد فلمی دنیا میں واپسی قدم رکھنے والی بالی ووڈ اداکارہ کاجول فلم ’’درگا رانی سنگھ‘‘ کے بجائے ’’دل والے‘ ‘کا انتخاب کرنے پر پچھتاوے کا شکار ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان کے بعد کاجول نے بھی بالی ووڈ کے نامور ہدایت کار روہیت شیٹھی کی فلم ’دل والے‘ کی توقعات پر پورا اترنے میں ناکامی پر افسوس اور مایوسی کا اظہار کیا ہے۔
شاہ رخ اور کاجول کی جوڑی ماضی میں متعدد بار باکس آفس پر کامیابی کے جھنڈے گاڑ چکی ہے تاہم فلم ’دل والے‘ دنیا بھر میں کامیاب بزنس کے باجود شائقین کی توقعات پر پورا نہیں اتر سکی جس کی وجہ سے شاہ رخ تو اس پر افسوس کا اظہار کرچکے ہیں تاہم اب کاجول نے بھی فلم کا حصہ بننے پر پچھتاوے کا اظہار کیا ہے۔(جاری ہے)
بھارتی میڈیا کے رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ ڈائریکٹرسوجھے گوش نے اپنی فلم ’درگا رانی سنگھ‘ میں لیڈنگ کردار کے لیے کاجول سے رابطہ کیا تھا تاہم کاجول نے ہدایت کار سوجھے گوش کے بجائے روہیت شیٹھی کی فلم ’دل والے‘ کو ترجیح دی۔
’درگا رانی سنگھ‘ میں کاجول کے انکار پر ودیا بالن اور پھر بعد میں ایشوریا رائے کو کاسٹ کرلیا گیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ سال 18 دسمبر کو ریلیز ہونے والی فلم ’’دل والے‘‘ باکس آفس پر 350 سے زائد کا بزنس کرنے میں کامیاب ہوئی تاہم فلم میں کاجول اور شاہ رخ کی جوڑی کو ماضی کی طرح پذیرائی نہیں مل سکی جب کہ فلم میں کاجول کا کرادر بھی ایسا جاندار نہیں تھا کہ وہ فلم بینوں کی دلچسپی کا باعث بن سکتا۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
ایمن خان کی ہمشکل لڑکی کی ڈانس ویڈیو وائرل
-
زوہاب خان نے داڑھی بڑھانے کیلئے ٹرانسپلانٹ کروانے کی وجہ بتا دی
-
جس کومیری بات بری لگی وہ بابراعظم کواپنی بہن کا رشتہ دے دیں، نازش جہانگیر
-
اداکارسلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد
-
سنسربورڈ کا چارج ملا تو تمام ڈراموں پرپابندی لگا دوں گا، نعمان اعجاز
-
نورا فتیحی فوٹوگرافرز سے ناراض، الزام عائد کردیا
-
بریانی نہیں ہوں جو ہر کسی کو پسند آئوں، حنا رضوی کا شادی پر تنقید کرنے والوں کو جواب
-
ہانیہ عامر نے بائیک رائیدنگ کو اپنا نیا ہدف بنا لیا
-
فلم انڈسٹری کے نامور مزاحیہ اداکارمنورظریف کی برسی29 اپریل کو منائی جائیگی
-
ہدایتکار حسن طارق کی برسی منائی گئی
-
معروف گلوکار احمد رشدی کا یوم پیدائش منایا گیا
-
چھوٹی عمر میں شادی پر اداکارہ کو کوئی افسوس نہیں ،اداکارہ سدرہ نیازی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.