دیپیکا پڈوکون ہالی ووڈ میں اپنی اداکاری کے جلوے دکھانے کو تیار
دپیکا پڈوکون کو ہالی ووڈ کے معروف اداکار ون ڈیزل کی آنے والی فلم ’ٹرپل ایکس: دی ریٹرن آف زینڈر کیج‘ میں کاسٹ کرلیا گیا
اتوار 24 جنوری 2016 12:17
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 جنوری۔2016ء) اپنے کامیاب بولی وڈ کیرئیر کے بعد اداکارہ دیپیکا پڈوکون ہالی ووڈ میں اپنی اداکاری کے جلوے دکھانے کو تیار ہیں۔دپیکا پڈوکون کو ہالی ووڈ کے معروف اداکار ون ڈیزل کی آنے والی فلم ’ٹرپل ایکس: دی ریٹرن آف زینڈر کیج‘ میں کاسٹ کرلیا گیا ہے جس میں دپیکا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔
فلم فئیر کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے دپیکا کا کہنا تھا کہ وہ اپنے کیرئیر میں آنے والے اس نئے راستے کے لیے کافی نروس تھیں تاہم انہیں خود پر فخر بھی ہے۔دپیکا کے مطابق ’مجھے اس بات پر بے حد فخر ہے کہ میں اس فلم میں اپنی قومیت کے باعث کاسٹ کی گئی ہوں، مجھے امید ہے میں اس فلم میں اچھی اداکاری کروں اور لوگ اسے سنیما میں جا کر دیکھیں۔(جاری ہے)
یاد رہے کہ دپیکا پڈوکون نے ہولی وڈ فلم میں کاسٹ ہونے کا اعلان گزشتہ ماہ ون ڈیزل کے ساتھ ایک تصویر کے ذریعے کیا تھا۔
جس کے بعد اداکار اکشے کمار نے ان کی تصویر کا ساتھی اداکار ابھیشیک بچن اور ریتیش دیشمکھ کے ساتھ کافی مذاق بنایا۔واضح رہے کہ فلم ’ٹرپل ایکس: دی ریٹرن آف زینڈر کیج‘ ہولی وڈ کی کامیاب فلم سیریز ’’ٹرپل ایکس‘‘ کا تیسرا حصہ ہے جس میں دپیکا کے ہمراہ ون ڈیزل، روبی روز اور جیٹ لی اہم کردار میں نظر آئیں گے-متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
پاکستان کے معروف فنکارو مزاح نگارفاروق قیصرالمعروف انکل سرگم کی تیسری برسی 14 مئی کو منائی جائے گی
-
خاندانی رسم و رواج سے جڑی رومینٹک کامیڈی فلم پوپے کی ویڈینگ
-
ایک اوربھارتی اداکارہ کی نجی ویڈیوز اور تصاویر لیک
-
’انڈسٹری کا بڑا حصہ مجھے تسلیم نہیں کرتا‘ آغا علی ایوارڈ شوز کو لیکرپھٹ پڑے
-
جسٹن بیبر اور ہیلی بیبر کے ہاں شادی کے 6 سال بعد بچے کی آمد متوقع
-
اردو ادب کے عظیم افسانہ نگار سعادت حسن منٹو کی سالگرہ11 مئی کو منائی جائے گی
-
انڈین ویب سیریز ’’ہیرا منڈی‘‘ نے نیٹ فلکس پر ریکارڈ قائم کردیا
-
اداکارہ شگفتہ اعجاز نے دوسری محبت اور دوسری شادی پر لب کشائی کردی
-
کان کے پیچھے کالا ٹیکا، عالیہ بھٹ نظر بد سے ڈرنے لگیں
-
اداکارہ سوناکشی سنہا میں بھی شادی کی امنگ جاگ اٹھی
-
پاکستان کے معروف فنکارو مزاح نگارفاروق قیصرالمعروف انکل سرگم کی تیسری برسی 14 مئی کو منائی جائے گی
-
فیصل قریشی اہلیہ کے اسٹائلسٹ بن گئے، مداحوں کی تعریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.