`گلوکارہ راگنی میوزیکل شو میں حصہ لینے بیرون ملک روانہ

اتوار 24 جنوری 2016 12:49

`گلوکارہ راگنی میوزیکل شو میں حصہ لینے بیرون ملک روانہ

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 جنوری۔2016ء) گلوکارہ راگنی میوزیکل شو میں حصہ لینے کے لئے بیرون ملک روانہ ہو گئیں ۔ بتایا گیا ہے کہ گلوکارہ راگنی بیرون ملک دورے کے دوران پہلے مرحلے میں لندن میں میوزیکل شو کریں گی اور بعد میں دبئی روانہ ہو جائیں گی اور وہاں بھی میوزیکل کنسرٹ میں پرفارم کریں گی ۔

(جاری ہے)

گلوکارہ راگنی دو ہفتے تک لندن اور دبئی میں مختلف میوزیکل شوز میں پرفارم کرنے کے بعد دبئی میں اپنی ذاتی البم کا ایک ویڈیو گانا بھی شوٹ کریں گی ۔