عامر خان کی حمایت سے ملنے والی خوشی الفاظ میں بیان نہیں کر سکتی‘ سنی لیون

اتوار 24 جنوری 2016 13:15

عامر خان کی حمایت سے ملنے والی خوشی الفاظ میں بیان نہیں کر سکتی‘ سنی ..

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 جنوری۔2016ء) معروف بولی ووڈ اداکارہ سنی لیون کا کہنا ہے کہ سپر سٹار عامر خان کی طرف سے انکی حمایت میں کی جانے والی ٹویٹ سے انکا حوصلہ بہت بڑھ گیا ہے۔واضح رہے حال ہی میں اداکارہ سے سی اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 جنوری۔2016ء بی این ٹی وی چینل پر نشر کیے جانے والے ایک شو میں ملک کے ممتاز صحافی بھپندر چوبے کی طرف سے تضحیک آمیز سوالات کیے گئے تھے۔

(جاری ہے)

انکی طرف سے سنی لیون سے کہا گیا تھا کہ وہ تو عامر خا ن کے ساتھ اداکاری کی خواہش مند ہیں کیا عامر خان بھی ان کے ساتھ اداکاری کر نا چاہیں گے؟ اس پر عامر خان کی جانب سے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹویٹر پر پیغام میں کہا گیا تھا کہ انھیں سنی لیون کے ساتھ کام کر کے خوشی ہوگی اور انھیں اداکارہ کے ماضی سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔اداکارہ نے حالیہ انٹرویو کے دوران میڈیا گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپر سٹار کے انکی حمایت میں کہے گئے الفاظ انکے کیلئے اس قدر اہمیت رکھتے ہیں کہ وہ اپنی خوشی کے جذبات الفاظ میں بیان نہیں کر سکتیں۔واضح رہے اداکارہ آجکل اپنی نئی آنے ولی فلم ’’مستی زادے‘‘ کی تشھیر میں مصروف ہیں۔ سنی لیون کی مستی زادے29جنوری کے روز نمائش کیلئے پیش کی جائے گی