پاکستان میں ہر گزرتے دن کے ساتھ لڑکیوں کی پیدائش اور تعداد میں اضافہ

والدین کی اپنی بیٹیوں کی شادی کے لئے اچھے رشتے نہ ملنے پر پریشانی بڑھنے لگی

اتوار 24 جنوری 2016 13:23

پاکستان میں ہر گزرتے دن کے ساتھ لڑکیوں کی پیدائش اور تعداد میں اضافہ

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24 جنوری۔2016ء) پاکستان میں ہر گزرتے دن کے ساتھ لڑکیوں کی پیدائش اور تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے جس کی وجہ سے والدین کے لئے اپنی بیٹیوں کی شادی کے لئے اچھے رشتے نہ ملنے پر پریشانی بڑھ رہی ہے ایک غیر ملکی سماجی تنظیم نے آن لائن کو بتایا ہے کہ پاکستان میں بڑھتے وقت کے ساتھ ساتھ اب لڑکیوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے اور اس کی شرح پیدائش کا یہ حال ہے کہ ہر 100 لڑکیوں کے ساتھ صرف دو سے 20 لڑکوں کی پیدائش ہو رہی ہے پہلے ہی آبادی کے تناسب میں خواتین کی تعداد زیادہ ہے اب اس میں مزید اضافے ہو جائے گا انہوں نے مزید بتایا کہ ایک محتاط اندازے کے مطابق پاکستان میں اگلے چار سالوں میں 2020 تک ایک لڑکے کے مقابلے میں 7 سے 12 لڑکیاں ہوں گی سماجی تنظإم کے مطابق خواتین کی متوازن غذا اور بے راہ روی سمیت کئی دیگر مسائل کی وجہ سے لڑکیوں کے رشتوں میں لوگوں کو شدید مسائل کا سامنا ہے ۔

متعلقہ عنوان :