فارمیٹ بدل گیا ہے، نتائج بھی بدلیں گے، کپتان اظہر علی

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 24 جنوری 2016 13:24

فارمیٹ بدل گیا ہے، نتائج بھی بدلیں گے، کپتان اظہر علی

ویلنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24جنوری۔2016ء)پاکستان ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہر علی کہتے ہیں کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں جو ہو گیا سو ہو گیا،اب فارمیٹ بدل رہا ہے،نتائج بھی بدلیں گے۔

(جاری ہے)

ویلنگٹن میں گفتگو کرتے ہوئے اظہر علی نے کہا کہ ان کی کوشش ہوگی کہ مثبت کرکٹ کھیلیں،کپتان کہتے ہیں کہ ون ڈے سیریز کے لیے پلان سادہ سا پلان بنایا ہے،اس پر عمل کریں گے۔ اظہر علی کا کہنا ہے سب ٹیمیں مثبت کرکٹ کھیل رہی ہیں،دوسرے سے مقابلے کےلیے ایسا کرنا ہوگا۔