چین میں انٹرنیٹ صارفین کی تعداد 700 ملین کے قریب پہنچ گئی

اتوار 24 جنوری 2016 13:30

چین میں انٹرنیٹ صارفین کی تعداد 700 ملین کے قریب پہنچ گئی

بیجنگ ۔ 24 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔24 جنوری۔2016ء) چین میں انٹرنیٹ صارفین کی تعداد 700 ملین کے قریب پہنچ گئی جو کہ امریکہ کی کل آبادی سے دو گنا ہے۔

(جاری ہے)

چائنہ انٹرنیٹ نیٹ ورک انفارمیشن سنٹر کے مطابق سال 2015ء کے اختتام پر ملک میں انٹرنیٹ صارفین کی تعداد 688 ملین ریکارڈ کی گئی جو کہ اس سے گزشتہ سال کے مقابلے میں 39.5 فیصد زیادہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق انٹرنیٹ صارفین میں سے 90 فیصد اپنے موبائل فون کے ذریعے انٹرنیٹ تک رسائی حاصل کی ہے جبکہ دو تہائی نے ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر اور تقریباً 40 فیصد صارفین لیپ ٹاپ کے ذریعے آن لائن ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق انٹرنیٹ صارفین کی فہرست میں چھ ماہ میں کم سے کم ایک مرتبہ آن لائن ہونے والے صارفین کو شامل کیا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :