محکمہ موسمیات کی آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی

پنجاب کے بیشتر میدانی علاقوں، پشاور ڈویژن اور بالائی سندھ میں رات اورصبح کے اوقات میں شدید دھند کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان

اتوار 24 جنوری 2016 13:47

اسلام آباد ۔ 24 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔24 جنوری۔2016ء) محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے تاہم پنجاب کے بیشتر میدانی علاقوں، پشاور ڈویژن اور بالائی سندھ میں رات اورصبح کے اوقات میں شدید دھند کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر میدانی علاقے اور بالائی سندھ شدیددھند کی لپیٹ میں ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اتوار کو ملک میں سب سے زیادہ سردی سکردو میں پڑی جہاں درجہ حرارت منفی 12 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا جبکہ ہنزہ میں درجہ حرارت منفی 10،استور میں منفی 09، گوپس میں منفی 08، گلگت میں منفی 06،کالام میں منفی 05 ، کوئٹہ ، دیر ،پاراچنار اور راولاکوٹ میں منفی04،مالم جبہ، کاکول اور قلات میں منفی02 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

سب سے کم حد نگاہ فیصل ا ٓباد میں20میٹر جبکہ سیالکوٹ،پشاور، راولپنڈی اور بہاولپور میں 50 اسلام آباد 60 ،جھنگ 80، منگلہ،ملتان اورڈیرہ غازی خان 100،جہلم،گجرات اورگوجرانوالہ 200،شہید بے نظیر آباد 400 اور سکھر میں 600میٹر ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے ڈرائیوروں کو محتاط ڈرائیونگ کی ہدایت کی گئی ہے ۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے ۔ تاہم پنجاب کے بیشتر میدانی علاقوں، پشاور ڈویژن اور بالائی سندھ میں رات اورصبح کے اوقات میں شدید دھند کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے جبکہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔جبکہ ،پنجاب کے میدانی علاقے، پشاور ڈویژن اور بالائی سندھ شدید دھند کی لپیٹ میں رہے۔

متعلقہ عنوان :