فلم انڈسٹری میں غیر معروف لوگ شہرت کیلئے تنازعات کا سہارا لیتے ہیں،اجے دیوگن

اتوار 24 جنوری 2016 13:47

فلم انڈسٹری میں غیر معروف لوگ شہرت کیلئے تنازعات کا سہارا لیتے ہیں،اجے ..

ممبئی ۔ 24 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔24 جنوری۔2016ء) بالی وڈ اداکار اجے دیوگن کا کہنا ہے کہ فلم انڈسٹری میں زیادہ تر غیر معروف لوگ مشہور ہونے کے لئے تنازعات کا سہارا لیتے ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اجے دیوگن نے کہا کہ جب بھی کسی فلم کے خلاف کیس فائل کیا گیا تو زیادہ تر کیس ان لوگوں کی جانب سے دائر کئے گئے جن کا نام کسی نے پہلے کبھی سنا ہی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے لوگوں نے تنازعہ شروع کیا اور وہ مشہور ہو گئے۔ انہوں مزید کہا کہ بعض اوقات تنازعہ مزید تنازعات کھڑے کرنے کے لئے بھی بنائے جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ میڈیا کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ اپناکردار ادا کرتے ہوئے چیزوں کو درست انداز میں پیش کرے۔

متعلقہ عنوان :