فلم ”ائیر لفٹ“ کا ریلیز کے پہلے دن 12کروڑ 35لاکھ روپے کا بزنس

اتوار 24 جنوری 2016 13:51

فلم ”ائیر لفٹ“ کا ریلیز کے پہلے دن 12کروڑ 35لاکھ روپے کا بزنس

ممبئی ۔ 24 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔24 جنوری۔2016ء) بالی وڈ فلم ”ائیر لفٹ“ نے اپنی ریلیز کے پہلے دن 12کروڑ 35لاکھ روپے کا بزنس کر لیا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق تجارتی تجزیہ نگار آدارش تارن نے سماجی میل جول کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ ”ائیر لفٹ“ کا باکس آفس پر پہلادن متاثر کن رہا اورفلم نے 12کروڑ 35لاکھ روپے کا بزنس کیا ہے۔انہوں نے کہ آنے والے دنوں میں فلم مزید اچھا بزنس کرنے میں کامیاب ہو جائے گی۔فلم کی کہانی 1990ء میں عراق اورکویت کی جنگ کے دوران بھارتی شہریوں کے انخلاء پر مبنی ہے جس میں اکشے کمار اور نمرت کور نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :