کچا یا کم پکا گوشت کھانے سے پیٹ میں 6 میٹر لمبے کیڑے پیدا ہو سکتے ہیں

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 24 جنوری 2016 14:38

کچا یا کم پکا گوشت کھانے سے پیٹ میں 6 میٹر لمبے کیڑے پیدا ہو سکتے ہیں

شیان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24جنوری۔2016ء)گوشت کے شوقین ایک شخص کے پیٹ میں دو سال سے درد کی شکایت تھی مگر وہ اس وقت حیران رہ گیا جب ڈاکٹروں نے اسے بتایا کہ اس کے پیٹ میں 6 میٹر لمبا کدودانہ(Tapeworm)، لمبے چپٹے مُنہ کی طَرَف سے باریک اور دُم کی طَرَف سے موٹے کیڑے جو ٹوٹ کر پاخانَہ کے راستے سے نِکَلتے ہَیں، نکلا ہے۔ڈاکٹروں نے اسے بتایا کہ یہ کیڑے کچے گوشت کو کھانے کی وجہ سے پیدا ہوتےہیں۔

مریض دو سالوں سے الٹیوں، کمزوری اور بھوک لگنے کی شکایت بھی کر رہا تھا۔

(جاری ہے)

دو سالوں سے ڈاکٹر مریض کے پیٹ کے درد کا علاج کرتے رہے تاہم ہوبی یونیورسٹی آف میڈیسن ، شیان، چین میں ڈاکٹروں نے جب مریض کا معائنہ کیا تو کچھ بھی خاص مسئلہ نظر نہیں آیا تاہم خورد بین سے مریض کے فضلے کا معائنہ کیا تو اس میں کدودانہ چمٹے ہوئے انڈے ملے۔ ڈاکٹروں نے اسےاسہال کی دوائی دی تو دو گھنٹے بعد ہی اس کے پیٹ سے 6 میٹر لمبا کیڑا باہر آگیا۔ڈاکٹروں نےا سے بیف ٹیپ ورم انفیکشن قرار دیا۔ یہ تب ہوتا ہے جب کچا یا کم پکا ہوا گوشت کھایا جائے۔یہ بیماری زیادہ تر ترقی پذیر ممالک میں ہوتی ہے۔مریض کےپیٹ سے کیڑے کے نکلتےہی اس کے پیٹ کا درد بالکل ٹھیک ہوگیا ہے۔