بیوی نے بلی مارنے پر شوہر کو طلاق کے لیے عدالت میں گھسیٹ لیا

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 24 جنوری 2016 14:38

بیوی نے بلی مارنے پر شوہر کو طلاق کے لیے عدالت میں گھسیٹ لیا

قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24جنوری۔2016ء)مصری خاتون نے اپنے شوہر سے طلاق پانے کے لیے عدالت میں مقدمہ کر دیاہے۔ عورت کا کہنا ہے کہ اس کےشوہر نے اس کی ساری بلیوں کو زہر دے کر مار دیا ہے۔ سارہ شاکر نے قاہرہ کی عدالت کے جج کو بتایا کہ اس نے فتح یوسری سے قریباً ایک سال پہلے شادی کی۔ اس کا شوہر پہلے سے جانتا تھا کہ وہ جانوروں کا تحفظ کرنے والے گروپ کی ممبر ہے۔

(جاری ہے)

سارہ کا کہنا تھا کہ اس ایک سال کےعرصے میں، میں نے دیکھا کہ وہ درندہ صفت آدمی ہے اور جانوروں پر تشدد کرتا ہےا ور اس نے میری ساری بلیوں کو زہر دے کر مار دیا ہے۔خاتون کے مطابق اس کا شوہر ہر وقت یہی کہتا رہتا ہے کہ تمہارے ساتھ میری زندگی بڑی قابل نفرت ہے۔ خاتون کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے شوہر کو معاشی طور پر سپورٹ بھی کیا مگر اب وہ معاشی بوجھ بن چکا ہے۔عدالت اگلی پیشی پر فیصلہ سنائے گی۔