نئی ون ڈے رینکنگ جاری ، بھارت بمشکل دوسری پوزیشن بچانے میں کامیاب ، اجمل ٹاپ ٹین میں موجود
اتوار 24 جنوری 2016 15:06
دبئی (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار24جنوری- 2016ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ون ڈے رینکنگ جاری کردی ، آسٹریلیا کی پہلی پوزیشن مستحکم جبکہ بھارت بمشکل اپنی دوسری پوزیشن بچانے میں کامیاب رہا ، سعید اجمل تاحال ٹاپ ٹین میں شامل ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی طرف سے جاری کی گئی ، نئی رینکنگ میں بھارت سے 1-4 کے مارجن سے سیریز جیتنے والا آسٹریلیا پہلی پوزیشن پر قبضہ برقرار رکھنے میں کامیاب رہا ہے جبکہ بھارتی ٹیم کو آخری میچ میں کامیابی نے دوسری پوزیشن سے ہاتھ دھونے سے بچا لیا ۔
ٹیم رینکنگ میں پاکستان 8ویں پوزیشن پر موجود ہے ، دیگر ٹیموں میں جنوبی افریقہ تیسرے ، نیوزی لینڈ چوتھے ، سری لنکا 5ویں ، انگلینڈ چھٹے ، بنگلہ دیش 7ویں ، ویسٹ انڈیز 9ویں اور افغانستان 10ویں نمبر پر ہے ۔(جاری ہے)
بلے بازوں میں بھارت کے روہت شرما 8 درجے چھلانگ لگاکر کیریئر بیسٹ پانچویں نمبر پر آگئے، پاکستان کا کوئی بلے باز ٹاپ 10 میں جگہ نہیں بناسکا۔
جنوبی افریقہ کے اے بی ڈویلیئرز پہلی پوزیشن پر قبضہ جمائے ہوئے ہیں جبکہ انڈیا کے ویرات کوہلی دوسرے ،جنوبی افریقہ کے ہاشم آملہ تیسرے،نیوزی لینڈ کے ولیمسن چوتھے، سری لنکاکے دلشان چھٹے ، بھارت کے شیکھر دھون 7ویں، آسٹریلیا کے گلین میکسویل 8ویں اور نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل اور روس ٹیلر بالترتیب 9ویں اور 10ویں نمبر پر موجود ہیں ۔ بولرز کی فہرست میں پاکستان کے جادوگرسپنر سعید اجمل طویل پابندی کے باوجود ٹاپ ٹین میں شامل ہیں اور 8ویں پوزیشن پر موجود ہیں جبکہ محمد عرفان 10ویں نمبر پر آگئے ہیں ۔ نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ دو درجے ترقی کے بعد پہلی پوزیشن پر آگئے ہیں ، بنگلہ دیش کے شکیب الحسن دوسرے ، آسٹریلیا کے مچل سٹارک تیسرے، جنوبی افریقہ کے عمران طاہر ، ڈیل سٹین اور مورنے مورکل بالترتیب چوتھے، پانچویں اور چھٹے نمبر پر براجمان ہیں ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
صرف 2 گیندوں بعد ہی میچ ختم
-
راولپنڈی میں بارش رک گئی، پاک نیوزی لینڈ میچ چند اوورز تک محدود کر دیا گیا
-
کس وقت تک بارش نہ رکی تو پاک نیوزی لیند میچ منسوخ کر دیا جائے گا؟
-
راولپنڈی میں بارش، پاک نیوزی لینڈ میچ دوبارہ شروع ہو سکے گا یا نہیں؟
-
کیویز کیخلاف پہلے میچ کیلئے 2 پاکستانی کھلاڑیوں کا ڈیبیو
-
ویسٹ انڈیزویمینز ٹیم نے پاکستان ویمینز ٹیم کو پہلےایک روزہ بین الاقومی میچ میں 113 رنز سے شکست دے دی
-
سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی
-
آئی سی سی ایونٹ میں شرکت، ونواٹو کی ٹیم چندہ جمع کرنے پر مجبور
-
بارسلونا اوپن ، مارشل گرانولرزاورہوراشیوزیبالوس کوارٹرفائنل میں پہنچ گئے
-
سابق آسٹریلوی کرکٹرمائیکل سلیٹرجیل منتقل
-
سیف گیمز کے انعقاد سے دنیا میں پاکستان کا سافٹ امیج اجاگر ہوگا، رانا مشہود
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.