معصوم انسانیت کا قتل کرنے والوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا ‘مفتی ظفر جبارچشتی

اتوار 24 جنوری 2016 15:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 جنوری۔2016ء ) پاکستان سنی فورم کے امیر مفتی ظفر جبار چشتی نے چارسدہ یونیورسٹی پر حملے کوسفاکانہ،وحشیانہ اورغیر اسلامی فعل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم انسانیت کا قتل کرنے والوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا ۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ معصوم اور بے گناہ انسانیت کا خون بہانے والے اسلام کی کوئی خدمت نہیں کررہے ۔

(جاری ہے)

معصوم طلباء کا خون بہانے کی اسلام ہر گز اجازت نہیں دیتا۔ اسلام امن،سلامتی اور محبت کا دین ہے.انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ متحد ہوکر وطن عزیز سے دہشتگردی ،سفاکیت اور بربریت کا خاتمہ کیا جائے۔ دہشتگرد چارسدہ یونیورسٹی پر حملہ کرکے ہماری نوجوان نسل کے روشن مستقبل کو تاریک نہیں کرسکتے۔انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کے کچھ نکات پر عملدرآمد سے دہشتگردی ختم نہیں ہوگی۔ دہشتگردی، انتہاپسندی کے خاتمہ کیلئے نیشنل ایکشن پلان کے مکمل 20نکات پر عملدرآمد ضروری ہوچکا ہے۔

متعلقہ عنوان :